5 اپریل کو بروکلین میں سینکڑوں ہیسڈک یہودیوں نے ایک مظاہرہ کرتے ہوئے چھ مختلف مقامات پر آگ جلا کر ٹریفک کو معطل کئے رکھا، پولیس نے ایک اُدھیڑ عمر کے یہودي کو جو اپنے موبائل فون پر باتیں کر رہا تھا اور ساتھ گاڑي چلا رہا تھا کو روک کر جب اُس سے ڈرائیور شناختي کارڈ طلب کیا تو آرتھر شیکک نے ایسا کرنے سے انکار کر دیا اور ساتھ کہا ” تم کیا کر لو گے” جس پر پولیس آفیسر نے اُسے ہتھکڑي لگا دي، اور قریب کھڑے دو اور لوگوں نے پولیس کو روکنے کی کوشش کی، اس خبر کے علاقے میں پھیلتے ہي سینکڑوں یہودي سڑکوں پر نکل آئے اور کم از کم چھ جگہ پر آگ جلا کر ٹریفک کو معطل رکھا جس میں پولیس کی ایک گاڑي جلائي گئي، مظاہرین “No justice No peace” اور “Nazi Police” کے نعرے لگا رہے تھے،
اگر پولیس کسي کو قانون شکني پر پکڑے تو اس پر ایسا مظاہرہ چہ معني دارد؟ یہاں سب جانتے ہیں کہ پولیس اُس وقت تک ہي اچھا برتاؤ کرتی ہے جب تک اُن کو اُن کی مطلوبہ معلومات فراہم کی جاتی رہیں، اگر میں کوئي ٹریفک قانون کی خلاف ورزي کروں گا تو پولیس مجھ سے شناختي کارڈ طلب کرے گي اگر میں شناختي کارڈ نہ دکھاؤں تو پولیس کو حق ہے مجھے پکڑ کر باقي کي کاروائي کرے،
لیکن اگر فرض کیا جائے کہ ایسا کرنے والا کوئي یہودي کي بجائے مسلمان ہوتا اور آگ جلانے والے بھي مسلمان ہوتے تو کیا یہ خبر نیویارک کے لوکل اخباروں میں ہي صرف ایک دن کے لئے آتي؟ یا ڈینیل پائپ اس پر بھي ایک عدد تحریک چلاتا؟

یہ تحریر اپنے احباب کو ای میل کریں یہ تحریر اپنے احباب کو ای میل کریں

بروکلین یہودي مظاہرین پر 5 تبصرے ہوئے ہیں

اس بلاگ پر تمام تبصروں کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے ۔تبصرہ کرنے کے لئے نیچے دیے گئے خانہ پر اپنا تبصرہ لکھ کر ارسال کریں۔ رومن اردو یا انگریزی میں کئے گئے تبصروں کے شائع کرنے کی کوئی ضمانت نہیں دی جاتی۔

  1. اجمل

    آپ امریکہ کی بات کر رہے ہیں ۔ میرے اندازہ کے مطابق تو آجکل یورپ ۔ روس اور پاکستان پر بھی یہودیوں کی حکومت ہے

  2. Zaheer

    nothing new :D, jiss ki laathi us ki majj ;)

  3. Anonymous

    sahe zaheer bhai.

    mis mughal

  4. urdudaaN

    یہودی اشرف از اشرف المخلوقات ھوتے ھیں۔ ان کی تمام غلطیاں اور جارحیت سر آنکھوں پر۔

  5. saad

    Assalam o Alaikum!!!

    muaafi k baad arz hai ab insha Allah aap ko shikaayat ka moka nahin milayga…

    waisay yeh nayee baat nahin hai….Yahuundiyon k kertuut mazeed dekhne yaa perhne hon…tau do have a glance on Shadows part 1 2 and 3 “its about the free measons…” by Harun Yahya…

    waisay I agree with Zaheer bhaai too…Meeruthi style main isko aisay kahiangay

    jis ki lathiya, uski bachiya

    cheers :D

Trackbacks/Pingbacks