سب بلاگ پڑھنے والوں کو ميری طرف سے عيد مبارک ہو، جِن لوگوں کے عزيز اس عيد پر اُن کے ساتھ نہيں اللہ اُن سب کو صبر عطاء کرے اور اُن کے عزيزوں کو جنت الفردوس ميں مقام عطاء کرے۔
حسبِ توقع اس دفعہ بھی نيويارک ميں دو عيديں ہيں، ايک آج تھی اور بہت ہی کم علاقوں ميں کل ہے، خير اللہ مسلمانوں کو عقل دے اور کيا کہا جا سکتا ہے، ايک علاقے ميں چاند بھی ايک ہی ہوتا ہو گا تو عيد بھی ايک ہی ہونا چاہيے، عيد کے حوالے سے دو نظميں لکھ رہا ہوں۔۔
تم آؤ تو ہم بھی عيد کريں۔۔
حسرت ہے تمہاری ديد کريں
تم آؤ تو ہم بھی عيد کريں
کچھ روز تو دل کو چين ملے
کچھ روز تو مَن کا پھُول کِھلے
کہتے ہيں کہ عيد کی آمد ہے
ہم لوگ بھی تائيد کريں
تم آؤ تو ہم بھی عيد کريں
تم سے يہ اِک گذارش ہے
يہ اپنے دِل کی خواہش ہے
اِک بار ملو اِک بار ملو
ہر بار يہی تائيد کريں
تم آؤ تو ہم بھی عيد کريں
جب غم کے بادل چھائے تھے
اُس وقت بھی تم نا آئے تھے
اِس بار بھی تم نہيں آئے
سب دُشمن يہ تنقيد کريں
تم آؤ تو ہم بھی عيد کريں
مانا کہ ہم ديوانے ہيں
سب باتوں سے انجانے ہيں
جب اپنے ہی بيگانے ہيں
کيا غيروں سے اُميد کريں
تم آؤ تو ہم بھی عيد کريں
عيد۔
عيد آئی ہے تو آنکھوں ميں اُتر ہيں
ہجر کی اوس ميں بھيگے ہوئے پنچھی کتنے
پر بجاتے ہوئے، جيسے کسی ماتم کا جلُوس
درد نے توڑی ہے اشکوں کی لڑی پلکوں پر
اب سے پہلے کوئی زيادہ تو نہيں تھيں خوشياں
تُو نے بھی ڈال ديا حصہ جُدائی والا
ايک گھمبير خاموشی کے کھنڈر کے نيچے
صبح سے ٹھہر گئی ہے آ کے
راہ بھُولی ہوئی اِک شامِ غريباں گھر ميں
عيد آئی ہے تو آنکھوں ميں اُتر آئے ہيں
ہجر کی اوس ميں بھيگے ہوئے پنچھی کتنے
اور کيا ديکھتا اِس عالمِ لاچاری ميں
ميں تو اِس دُور تک پھيلی ہوئی دُھند کے پار
در و ديوار کے اُجڑے ہوئے چہرے بھی نہيں ديکھ سکا۔
یہ تحریر اپنے احباب کو ای میل کریں
جمعتہ المبارک,4 نومبر 2005
آپ کو بھی عید مبارک ہو
جمعتہ المبارک,4 نومبر 2005
آپ کو عید مبارک
جمعتہ المبارک,4 نومبر 2005
تم آؤ تو ہم بھی عيد کريں۔۔
Eid Mubarak
جمعتہ المبارک,4 نومبر 2005
Eid mubarik
and this nazm was awesome.. great colection
ہفتہ,5 نومبر 2005
EID MUBARAK
ہفتہ,5 نومبر 2005
Sorry yaar nipi I am late, duniya ki hosh hi nahi hai aaj kal. anyway belated ‘Eid mubarak’, suna hai barri eidi jama ki hai
منگل,8 نومبر 2005
meri taraf sai tum ko b eid mubarak..jahanzaib
tum aoo tu hum b eid karay..jahanziab..nice sharing
miss mughal
ہفتہ,26 نومبر 2005
or main nai socha main bhi Eid Mubarak keh doon nippi ko
Mr Mughal :p