آج میں یو ٹیوب پر شعیب منصور کی نئی فلم خدا کے لئے کا ٹریلر دیکھ رہا تھا، پس منظر چلنے والے ایک گیت نے میری توجہ اپنی طرف کھینچ لی۔ یہ گانا تو میرا بہت عرصہ سے پسندیدہ تھا “اوکھے پینڈے” مطلب “مُشکل راستے” جِسے سائیں ظہور نے گایا ہے، اُسے خدا کے لئے میں “اللہ ہو” کے نام سے شامل کیا گیا ہے۔ عموماً مجھے اپنے پسندیدہ گانوں کے ری میک پسند نہیں آتے، لیکن شعیب منصور اور اُن کے میوزک ڈرائکٹر نے اس گانے کا ری میک بناتے وقت اچھا کام کیا ہے۔
میں نے فلم کے باقی گانے نہیں سُنے ہیں لیکن اگر آپ سُننا چاہتے ہیں تو اِس ربط سے گانے ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں۔
سائیں ظہور کا بی بی سی ایوارڈز میں پہلا انعام حاصل کرنے والا “اوکھے پینڈے” ذیل میں دیکھ سکتے ہیں۔
یہ تحریر اپنے احباب کو ای میل کریں





ہفتہ,21 جولائي 2007
ہم نے پہلی دفعہ یہ گانا سنا، بہت پسند آیا
ہفتہ,21 جولائي 2007
میں نے پہلی دفعہ سائیں ظہور کو سُنا ہے بہت ہی اچھا گایا ہے میں نے عالم لوہار اور سائیں اختر کو بھی لائیو میں سُنا ہوا ہے ان کی یاد تازہ ہو گئی ۔
اتوار,22 جولائي 2007
میرا پاکستان اور خاور سائیں ظہور اچھا گاتا ہے، اسی گانے کی ایک اور ویڈیو یو ٹیوب پر موجود ہے جو کہ پنجاب لوک ورثہ کے پروگرام میں گایا گیا ہے، وہ اوپر پیش کردہ ویڈیو سے بھی زیادہ اچھی ہے. اگر موقع ملے تو ضرور دیکھئے گا.
اتوار,22 جولائي 2007
سلام
ضرور دیکھئے یہاں بھی ض اور ظ کی لڑائی کروا دی
یہ ویڈیو کچھ ماہ پہلے آپ نے دیکھائی تھی۔ اگر ویڈیو پوسٹ کرنے کا موڈ نہیں تھا تو لنک پوسٹ کر دیا کریں۔ کہاںکوئی جا کر سرچ کرے اور یو ٹیوب کا سرچ فنکشن بے حد برا ہے۔
اتوار,22 جولائي 2007
بدتمیز تمہارا کیا خیال ہے میں نے اُوپر والی تحریر ایویں ای لکھ ماری تھی، یہاں تبصرہ کرتے وقت مجھے پُورے پانچ منٹ لگے یہ فیصلہ کرتے ہوئے کہ ز سے لکھنا ہے کہ ظ سے اور ض تو میرے فرشتوں کو بھی یاد نہیں تھا .
بدھ,25 جولائي 2007
I guess he’s the only sayeen with a representation on Wiki
Allah hoo’s superbly done
sorry for english
جمعرات,26 جولائي 2007
خدا کے لیے امریکا اور یہودیوں کے لیے بنایا گیا ہے۔
جمعتہ المبارک,27 جولائي 2007
اس کا ری میک جو کہ اللہ ہو کے نام سے شامل کیا گیا ذیل کے لنک میں دیکھا جا سکتا ہے
Allah Hoo
جمعتہ المبارک,10 اگست 2007
این خان حیرت ہے اس میں امریکا یا یہودیوں کا کیا فائدہ یا نقصان ہے؟
بدتمیز شکریہ