آپ اس وقت پنجابي ریپر/ Panjabi Rapper پڑھ رہے ہیں ۔ یہ تحریر مورخہ اتوار,19 مارچ 2006 کو جہانزیب نے امریکہ موسیقی پنجابی کے زمرہ میں ارسال کی تھی ۔
اس تحریر پر ہونے والے تبصروں سے آگاہ رہنے کے لئے Comments RSS کو اپنے فیڈ ریڈر میں بُک مارک کر لیں ۔
اس تحریر سے اپنی تحریر منسلک کرنے کے لئے ٹریک بیک پتہ ذیل میں دیا گیا ہے
Trackback URL
انگلستان اور کینیڈا میں رہنے والے دیسيوں میں سے بہت سے دیسي گلوکاروں نے نام کمایا ہے جن میں بڑے بڑے نام شامل ہیں خاص طور پر بھنگڑا موسیقي میں جس طرح نئے انداز متعارف ہوئے ہیں اُن میں اِن ممالک میں پلنے بڑھنے والے فنکاروں کا بڑا ہاتھ ہے جن میں بالي ساگو جو کہ موسیقي کا ري مکس کرتے ہیں کا نام اب کسي تعارف کا محتاج نہیں رہا اس کے علاوہ
پنجابي ایم سي جن کا گیت ” مُنڈیاں توں بچ کے رہیں” نے عالمي طور پر دھوم مچا دي تھي اور نیویارک کے تقریبا تمام ریڈیو پر مہینوں نمبر ون ہٹ بن کے بجتا رہا،
Jay-Z جو کہ Rap انڈسٹري کے ایک لیجنڈ کا درجہ حاصل کر چکے ہیں کا اس گانے کے ساتھ ري مکس بنایا جسے Beware of Guys کے نام سے آپ نیویارک کے گلي کوچوں میں بجتا سُن سکتے تھے، اسي طرح کنیڈا کے رہنے والے فنکاروں میں سے سب سے مشہور نام
Jazzy B کا ہے جن کے نام کے ساتھ کئي ایک مقبول گیت جڑے ہیں۔
امریکہ میں بسنے والے دیسي اس شعبے میں ان ممالک کے رہنے والے دیسیوں سے بہت پیچھے تھے، حالانکہ نیویارک میں ایک ڈي جے DSNY(Desi Sound New York)i اپني پہچان بنا چکے ہیں اور ان کے بنائے ہوئے ري مکس اب ہر دیسي ویب سائٹ کا حصہ ہیں، چونکہ زیادہ دیسي لوگ امریکہ میں نیویارک ،کیلفورنیا میں رہتے ہیں تو ان ري مکس میں آپ کو ہپ ہاپ طرز کي دھنوں کا بڑا حصہ نظر آتا ہے اور اگر آپ نیویارک میں یا نیویارک سٹي کے مضافات میں رہتے ہیں تو ہپ ہاپ سے یا دوسرے الفاظ میں Rap سے متاثر ہوئے بغیر نہیں رہ سکتے ہیں، اس لئے DSNY اور باقي ري مکسز جو یہاں رہنے والے دیسي کرتے ہیں اُن میں Rap ایک لازمي جُز کے طور پر ہوتا ہے مگر اس Rap کو ہمیشہ انگریزي میں ہي گیتوں میں شامل کیا جاتا رہا ہے۔۔
بہت عرصہ پہلے مجھے ایک دوست نے پنجابي ریپ کے عنوان سے ایک گانا بھیجا جو کہ کیليفورنیا کے رہنے والے کسي پاکستاني Pakman کي ایک بھونڈي کوشش تھي اور اسے سننے کے بعد میرا خیال تھا کہ ہمارے علاقوں کي زبانوں میں ریپ کرنا ایک مشکل کام ہے اور اگر کیا بھي جائے تو اسي طرح کي بھونڈي حرکات ہي بن پائیں گي جیسے Pakman صاحب نے کي ہیں ویسے اگر آپ دیسي میوزک فورمز پر جاتے ہیں تو ان Pakman کو ضرور جانتے ہوں گے۔
لیکن میرا اُوپر والا خیال ایک اور پنجابي ریپر جسے میں دس میں سے آٹھ نمبر دوں گا کے گانے سُن کر ختم ہو گیا ہے، اُن کا نام ہے
Bohemia اور اُن کا البم
پیسہ، نشہ اور پیار ہے ، اس البم کو سُن کر احساس ہي نہیں ہوتا ہے کہ دیسي ریپ موسیقي میں نئے ہیں، Bohemia کا تعلق آک لینڈ کیلفورنیا سے ہے اور اس البم میں ایک گانا آک لینڈ پر بھي ہے ، البم میں ۱۹ گانے ہیں جن میں سے چھوڑ دو اور سہارا میرے پسندیدہ ہیں۔ مجھے امید ہے بوہیمیا مستقبل میں بہتر موسقي کے ساتھ آئیں گے۔۔
سہارا کي ویڈیو آپ
یہاں دیکھ سکتے ہیں۔
یہ تحریر اپنے احباب کو ای میل کریں
منگل,21 مارچ 2006
ویسے آپ کی اس پوسٹ کا عنوان میراثی نامہ ہونا چاہیے تھا ۔
آپ نے ان کنجروں کو شہرت دوام تو بخش دی ہے مگر ان کے گانوں کے ڈاؤن لوڈ کے لنکس نہیں دیے ،
اتوار,2 اپريل 2006
lolz laughin at qadeer’s cmmnt now
اتوار,2 اپريل 2006
lolz laughin at qadeer’s cmmnt now
منگل,20 جون 2006
Ye larka Punjabi me rap karta hai..ye sherab or larkiyon ke bare me taleem deta hai, is ko kanja nehi to or kya kaheen ge…
lol
In kanjroon ko to Allah hi pooche ga…
Bohemia ka matlab hai hi kya?? ye to koi ladrki ka namm hai…
اتوار,22 اپريل 2007
یہ تبصرہ میں نے آج پڑھا ہے . قدیر کے تبصرے پر کوئی تبصرہ نہیں کیوں کہ وہ تو ہے ہی ایسا جس کی بات کا بُرا منانا نہیں چاہیے مطلب اللہ لوک .
سحر خوش آمدید کہ آپ اس بلاگ پر تشریف لائی، سب سے پہلے آپ کو رَیپ میوزک کا ماحول سمجھنا ہو گا، ریپ میوزک میں کوئی موسیقی نہیں سُنتا ہے بلکہ سب شاعری سنتے ہیں اور اچھا ریپر وہ گنا جاتا ہے جس کی شاعری بہتر ہو. لیکن ریپ کی شاعری کوئی ایسی شاعری نہیں ہوتی ہے جسے مشاعروں میں پڑھا جاتا ہے بلکہ وہ عوامی شاعری ہے، وہی باتیں جو گلیوں میں بازاروں میں ہوتی ہیں ، وہی اصطلاحات وہی سب کچھ یہ سب ریپ کا کلچر ہے، جسے آپ جتنی مرضی کوشش کر لیں اس کلچر میں رہے بغیر نہیں جان سکتے ہیں . اب بوہیمیا چونکہ ایسے ماحول میں رہتا ہے، اور اُنہی ریپر کو سُن کر وہ پنجابی میں ریپ کر رہا ہے ، تو یہ ایک کوشش ہے جس میں وہ کامیاب ہے، کیونکہ جن کو وہ سنتا ہے وہ ایسی ہی شاعری کرتے ہیں تو وہ بھی اسی گینگسٹر ریپ سے متاثر ہے .
ویسے وہ کونسا گانا ہے جس میں لڑکیوں کا ذکر نہیں ہوتا؟ یہی ریپ اور دوسری شاعری کا فرق ہے کہ وہاں اسے محبوب اور کیا کیا کہا جاتا ہے اور ریپ میں جو جیسے کہنا ہے کہہ دو، الفاظ کو تراشنے کی ضرورت نہیں .