مجھےيہ پوری نظم مل گئی ہے اور اسکے ليے ميں ذيشان بھائی کا مشکور ہوں۔اسکو نديم کاظمی نے گايا ہے يہاں پوری نظم لکھ رہا ہوں
اے ماں پياری ماں
اپنے قدموں ميں دے دے جگہ
اپنا سايا بنا لے مجھے
اپنے نغمے سکھا دے مجھے
دير جب بھی ہوئی گھر ميں آتے مجھے
ميں نے ديکھا کہ ماں ميری سوئی نہيں
ميرے خون کا ہر اک قطرہ يہ کہہ اتھا
ميری ماں تم سے بڑھ کر کے کوئی نہيں
آ گلے سے لگا لے مجھے
اپنے من ميں جگہ دے مجھے
ماں پياری ماں
جب بھی کوئی پريشانی مجھ کو ہوئی
تيرے آنچل تلے آ کے رويا ہوں ميں
تيری باتوں کی ڈوری کو تھامے ہوئے
تيری گودی پہ سر رکھ کے سويا ہوں ميں
کوئی لوری سُنا دے مجھے
آج پھر آسرا دے مجھے
ماں پياری ماں
تيری ہر ايک دُعا مجھ پہ مرکوز تھی
تو نے ہر دم مجھے خوش رکھا ہے مگر
ميں نے تجھ کو کئی غم دئے ہيں نا ماں
اپنے بيٹے کو کر دےنا تو درگذر
چاہے کوئی سزا دے مجھے
پر ہر ايک لمحہ دُعا دے مجھے
اے ماں پياری ماں
اپنے قدموں ميں دے دے جگہ
اپنا سايا بنا لے مجھے
اپنے نغمے سکھا دے مجھے
یہ تحریر اپنے احباب کو ای میل کریں





منگل,10 مئي 2005
nip bhai.,…shuker hy mil gye……or xeon bhai ko zabani ati thee kia??
منگل,10 مئي 2005
buhaat khubsooret lefz hein……
منگل,10 مئي 2005
Marvelous,
Maa JI the only matchless gift by ALLAH ……………
She is my only love and I hope the other’s also…….
منگل,10 مئي 2005
buhaat khubsooret lefz hein…..
منگل,10 مئي 2005
«¤°§Úþërb m® jåhåhzåïb°¤»
miss müghul¤
بدھ,11 مئي 2005
ہاں جی بول بھی اچھے ہيں اور گايا بھی اچھا ہے۔