ویب سائٹ سانچہ کو اُردوانہ۔

Sunday,20 April 2008
از :  
زمرات : ایچ ٹی ایم ایل

یونی کوڈ اردو کے فروغ کے بعد اب ہمیں بہت سی ویب سائٹ اردو خط میں بنی ہوئی نظر آتی ہیں، ان ویب سائٹ میں کچھ پروفیشنل ہیں جیسے جنگ اخبار اور بی بی سی اردو کی ویب سائٹ، دوسری قسم میں نجی ویب سائٹ ہیں۔ جن میں سرفہرست اردو میں بلاگ لکھنے والے خواتین و حضرات شامل ہیں ۔ اس مضمون کے لکھنے کا مقصد نجی ویب سائٹ لکھنے والوں کی راہنمائی کرنا ہے ۔ اردو بلاگ بنانے کے بعد سب سے پہلا مرحلہ سانچے کی تلاش ہوتا ہے ،ایسے سانچے انٹرنیٹ پر مفت دستیاب ہیں لیکن اردو کے لئے ہم وہ سانچہ بعینہ استعمال نہیں کر سکتے،بلکہ ہمیں سانچہ کو اردو ویب سائٹ کے مطابق اُسے ڈھالنا ہو گا ۔
سانچہ کا جائزہ ۔
سب سے پہلے جب ہم کوئی سانچہ ڈاؤن لوڈ کرتے ہیں ،تو اس کے نام کا ایک فولڈر ہمارے پاس کمپیوٹر پر آ جاتا ہے ۔ اس سبق میں ہم ئے کسی تھیم کو اردوانے کے صرف ایک سانچہ کو اردو کے قابل بنائیں گے ۔ اس مقصد کے لئے ہم اوپن سورس ویب ڈیزائن ویب سائٹ سے سانچہ منتخب کر کے اُسے استعمال کریں گے ۔اس مضمون میں دی گئی ہدایات کچھ ترمیم کے ساتھ کسی بھی سانچہ کے ساتھ استعمال کی جا سکتی ہیں،ہر سانچہ کی ساخت اور بناوٹ مختلف ہوتی ہے لیکن کچھ معیار ایسے ہیں جو تقریباٍ تمام سانچوں میں موجود ہوتے ہیں، نام مختلف ہو سکتے ہیں لیکن کام سب کا ایک ہی ہے ۔
اب میں فرض کرتا ہوں کہ آپ نے ایک عدد سانچہ اپنے کمپیوٹر پر اتار لیا ہے اور اس سانچہ کو اردو میں ڈھالنا چاہتے ہیں، جب آپ سانچہ کے فولڈر میں جائیں گے تو وہاں آپ کو سانچہ کی بناوٹ کے حساب سے مختلف نام کی فائلیں نظر آئیں گی ۔لیکن ہمیں ان تمام فائلوں میں صرف دو طرح کی فائلوں میں ترمیم کرنا ہے پہلی قسم کی فائل جس کے اخیر میں سی ایس ایس آتا ہے اور دوسری انڈیکس فائل ۔ زیادہ تر سانچوں میں یہ فائلیں مندرجہ ذیل نام سے موجود ہوتی ہیں ۔

index.html
style.css

پہلی قسم کی فائل صحفہ کی ساخت کی ترتیب کو ظاہر کرتی ہے، کہ صحفہ کا کونسا حصہ کہاں ہونا چاہیے، جبکہ دوسری فائل صحفہ کے سٹائل کو ظاہر کرتی ہے، کہ کونسا حصہ کس رنگ کا ہونا چاہیے، صحفہ میں استعمال ہونے والے خط کونسے سے ہونا چاہیں، اور کونسے
حصہ دائیں،بائیں،اوپر یا نیچے ہونا چاہیے وغیرہ وغیرہ ۔

تبصرہ جات

“ویب سائٹ سانچہ کو اُردوانہ۔” پر 10 تبصرے کئے گئے ہیں
  1. یہ بڑی اچھی بات ہے کہ اب اردو میں اچھی ویب سائیٹ بن رہی ہیں۔

  2. شکریہ ناصر جمال .

  3. شھباز says:

    اپنی ویب بنانا چہتا ھوں

  4. بہت معلوماتی تحریر ہے جہانزیب!
    میں اس کا مستقل ربط اپنے بلاگ پر دے رہا ہوں امید ہے کہ اعتراض نہ ہوگا 🙂

  5. وارث بھائی، بلاگ پر خوش آمدید . اور کسی قسم کا کوئی اعتراض نہیں .

  6. حمزہ says:

    السلام علیکم! اردو مین ویب سائٹ بنانے کا طریقہ پلیز میرے email adress پر بہیجہ دین

  7. ابھی سے کوشش کرتا ہوں

  8. محمد ابراہیم میسوری says:

    الـــــــــــــــــــــلام علیکـــــــــــــــــــم
    ان معلومات کی اردو والوں کو زیادہ ضرورت تھی آپ نے اس ضرورت کو پورا کیا ۔ شکریہ
    سلسلہ جاری رکھیں۔
    محمد ابراہیم میسوری
    بھارتی۔۔۔

  9. جناب جہاں زیب صاحب
    سلام مسنون
    بہت اچھی کوشش ہے۔ میں آپ کو مبارک باد دیتا ہوں
    انٹرنیٹ سے جڑے ہوئے اردوداں طبقہ کو ان چیزوں کی بہت ضرورت ہے
    میں نے اپنا اردو بلاگ بنایا ہے اور ائندہ اپنی ویب سائٹ بھی بنانا چاہتا ہوں اگر آپ میرے بلاگ پر جاکر دیکھیں اور مجھے کچھ مشورہ دیں میں اس اور کیا بہتر کرسکتا ہوں تو میں آپ کا بہت ممنون ہوں گا۔آپ کا نام بھی بہت خوبصورت ہے تاہم اس میں ایک طرح کا اشتباہ یا ابہام ہے۔
    شکریہ
    محمد الیاس رام پوری
    دہلی انڈیا

  10. کوثر says:

    بہت شکریہ بھائی اس اردو کی خدمت کے لئے ۔جزاک اللہ خیر
    میں بلاگرپر بلاگ بنائی ہوں کیا آپ اس کو اردو میں تبدیل کرنے میں میری مدد کریگے؟

تبصرہ کیجئے

اس بلاگ پر آپ کے تبصرہ کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے
اگر آپ اپنے تبصرہ کے ساتھ تصویر لگانا چاہتے ہیں، تو یہاں جا کر تصویر لگائیں ۔