ویب سائٹ سانچہ کو اُردوانہ۔
Sunday,20 April 2008
از : جہانزیب
زمرات : ایچ ٹی ایم ایل
7 تبصرے
611 مشاہدات
یونی کوڈ اردو کے فروغ کے بعد اب ہمیں بہت سی ویب سائٹ اردو خط میں بنی ہوئی نظر آتی ہیں، ان ویب سائٹ میں کچھ پروفیشنل ہیں جیسے جنگ اخبار اور بی بی سی اردو کی ویب سائٹ، دوسری قسم میں نجی ویب سائٹ ہیں۔ جن میں سرفہرست اردو میں بلاگ لکھنے والے خواتین و حضرات شامل ہیں ۔ اس مضمون کے لکھنے کا مقصد نجی ویب سائٹ لکھنے والوں کی راہنمائی کرنا ہے ۔ اردو بلاگ بنانے کے بعد سب سے پہلا مرحلہ سانچے کی تلاش ہوتا ہے ،ایسے سانچے انٹرنیٹ پر مفت دستیاب ہیں لیکن اردو کے لئے ہم وہ سانچہ بعینہ استعمال نہیں کر سکتے،بلکہ ہمیں سانچہ کو اردو ویب سائٹ کے مطابق اُسے ڈھالنا ہو گا ۔
سانچہ کا جائزہ ۔
سب سے پہلے جب ہم کوئی سانچہ ڈاؤن لوڈ کرتے ہیں ،تو اس کے نام کا ایک فولڈر ہمارے پاس کمپیوٹر پر آ جاتا ہے ۔ اس سبق میں ہم ئے کسی تھیم کو اردوانے کے صرف ایک سانچہ کو اردو کے قابل بنائیں گے ۔ اس مقصد کے لئے ہم اوپن سورس ویب ڈیزائن ویب سائٹ سے سانچہ منتخب کر کے اُسے استعمال کریں گے ۔اس مضمون میں دی گئی ہدایات کچھ ترمیم کے ساتھ کسی بھی سانچہ کے ساتھ استعمال کی جا سکتی ہیں،ہر سانچہ کی ساخت اور بناوٹ مختلف ہوتی ہے لیکن کچھ معیار ایسے ہیں جو تقریباٍ تمام سانچوں میں موجود ہوتے ہیں، نام مختلف ہو سکتے ہیں لیکن کام سب کا ایک ہی ہے ۔
اب میں فرض کرتا ہوں کہ آپ نے ایک عدد سانچہ اپنے کمپیوٹر پر اتار لیا ہے اور اس سانچہ کو اردو میں ڈھالنا چاہتے ہیں، جب آپ سانچہ کے فولڈر میں جائیں گے تو وہاں آپ کو سانچہ کی بناوٹ کے حساب سے مختلف نام کی فائلیں نظر آئیں گی ۔لیکن ہمیں ان تمام فائلوں میں صرف دو طرح کی فائلوں میں ترمیم کرنا ہے پہلی قسم کی فائل جس کے اخیر میں سی ایس ایس آتا ہے اور دوسری انڈیکس فائل ۔ زیادہ تر سانچوں میں یہ فائلیں مندرجہ ذیل نام سے موجود ہوتی ہیں ۔
index.html
style.css
پہلی قسم کی فائل صحفہ کی ساخت کی ترتیب کو ظاہر کرتی ہے، کہ صحفہ کا کونسا حصہ کہاں ہونا چاہیے، جبکہ دوسری فائل صحفہ کے سٹائل کو ظاہر کرتی ہے، کہ کونسا حصہ کس رنگ کا ہونا چاہیے، صحفہ میں استعمال ہونے والے خط کونسے سے ہونا چاہیں، اور کونسے
حصہ دائیں،بائیں،اوپر یا نیچے ہونا چاہیے وغیرہ وغیرہ ۔


یہ بڑی اچھی بات ہے کہ اب اردو میں اچھی ویب سائیٹ بن رہی ہیں۔
شکریہ ناصر جمال .
اپنی ویب بنانا چہتا ھوں
بہت معلوماتی تحریر ہے جہانزیب!
میں اس کا مستقل ربط اپنے بلاگ پر دے رہا ہوں امید ہے کہ اعتراض نہ ہوگا
وارث بھائی، بلاگ پر خوش آمدید . اور کسی قسم کا کوئی اعتراض نہیں .
السلام علیکم! اردو مین ویب سائٹ بنانے کا طریقہ پلیز میرے email adress پر بہیجہ دین
ابھی سے کوشش کرتا ہوں