سرچ/آرکائیو
Tuesday,29 April 2008
از : جہانزیب
زمرات : ایچ ٹی ایم ایل
ایک تبصرہ
352 مشاہدات
جب کوئی صارف آپ کے بلاگ پر کچھ تلاش کرتا ہے تو تلاش کے نتائج دکھانے کے لئے سرچ والا سانچہ استعمال ہوتا ہے ۔ اسی طرح جب کوئی مخفوظات دیکھنا چاہے یا کسی زمرہ میں تحریریں دیکھنا چاہے تو اس مقصد کے لئے آرکائیو والا سانچہ استعمال ہو گا ۔ ہم نے ابھی انڈیکس فائل کو سرچ اور آرکائیو کی فائل میں کاپی پیسٹ کیا تھا، ہمیں اُس میں صرف ایک تبدیلی کرنا ہے ، جو مندرجہ ذیل ہے ۔
<p class=”entry”><?php the_content(”); ?></p>
کی بجائے ہم ذیل کا استعمال کریں گے ۔
<p class=”entry”><?php the_excerpt(”); ?></p>
انڈیکس والے صحفہ میں مکمل تحریر نظر آ رہی تھی، لیکن ٹیگز کو بالا طریقہ سے بدلنے کے بعد سرچ اور آرکائیو میں تحریر اختصار کے ساتھ نظر آئے گی ۔


اسلام علیکم
بلاگ آرکائیو کے سلسلے میں آپ سے مدد درکار ہے، میرے بلاگ پر بلاگ آرکائیو یا محفوظ تحریریں اوپن نہیں ہو رہی …. اس کی کیا وجہ ہو سکتی ہے؟