انڈیکس فائل

Monday,21 April 2008
از :  
زمرات : ایچ ٹی ایم ایل

چونکہ زیادہ تر سانچے جو ویب پر موجود ہیں، وہ مغربی زبانوں کے لئے ترتیب دیے گئے ہوتے ہیں۔اس لئے جب ہم بغیر تبدیلی کئے اُن میں اردو نیا کوئی بھی اور یونیکوڈ الفاظ لکھیں گے تو وہ ہمیں کیڑے مکوڑوں جیسے نظر آئیں گے ۔ مثال کے طور پر نیچے دی گئی تصویر ملاحظہ کریں ۔
western encoding
اگر آپ نے اس اینکوڈنگ کو بدل کر یونیکوڈ میں تبدیل نہیں کیا تو تمام لوگ جو آپ کی ویب سائٹ پر آئیں گے انہیں صحفہ ایسے ہی نظر آئے گا، جبتکہ وہ خود سے اپنے براؤزر میں اینکوڈنگ کو یونیکورڈ کے مطابق تبدیل نہیں کر لیں ۔
ویب سائٹ پر آنے والے لوگوں کو اس مشقت سے بچانے کے لئے ہم انڈیکس فائل میں صرف ایک تبدیلی کریں گے ،آپ سانچہ کی انڈیکس فائل کو کسی بھی ٹیکسٹ ایڈیٹر میں کھولیں، ونڈوز میں نوٹ پیڈ کہتے ہیں شاید ۔ ہمارے سامنے اب انڈیکس فائل ایک کوڈ کی شکل میں کھل جائے گی ۔ اگر تو آپ کو ایچ ٹی ایم ایل کے بارے میں علم ہے تو یہ کوڈنگ آپ کے لئے نئی نہیں ہے،لیکن اگر آپ کو ایچ ٹی ایم ایل کے بارے میں کچھ معلوم نہیں ہے تو بنیادی اسباق آپ یہاں سے دیکھ سکتے ہیں ۔
اب ٹیکسٹ ایڈیٹر میں کھلی ہوئی فائل میں اوپر والے حصہ میں ہمیں درج ذیل سطر نظر آئے گی ۔

<meta http-equiv=”Content-Type” content=”text/html; charset=ISO-8859-1″ />

ضروری نہیں کہ جو سانچہ آپ اردو میں ڈھال رہے ہیں اُس میں بالا سطر ایسے ہی ہو، یہ بھی ہو سکتا ہے کہ یہ سطر پہلے ہی سے ہمارے
معیار کے مطابق درست ہو، لیکن اگر نہیں تو تب ہم بالا سطر میں درج ذیل تبدیلی کریں گے ۔

<meta http-equiv=”Content-Type” content=”text/html; charset=UTF-8″ />

پوری فائل میں ہمیں صرف ایک یہی تبدیلی کرنا ہے، اگر صحفہ کی اینکوڈنگ پہلے سے ہی یونیکورڈ کے مطابق ہے، تب اسے جوں کا توں ہی رہنے دیں اور انڈیکس فائل کو مخفوط کر لیں ۔

تبصرہ جات

“انڈیکس فائل” پر 4 تبصرے کئے گئے ہیں
  1. راہبر says:

    یہ انڈیکس فائل میں کرنا ہے؟ یا ہیڈر والی فائل میں؟

  2. عمار . ابھی یہاں صرف ایچ ٹی ایم ایل سانچہ کے بارے میں بتایا جا رہا ہے، بنے بنائے ورڈپریس تھیم میں اول تو اس کی ضرورت نہیں، کیونکہ ڈیش بورڈ میں اینکوڈنگ بدلی جا سکتی ہے، لیکن اگر کرنا چاہیں تب ہیڈر فائل میں یہ تبدیلی کرنا ہو گی . ابھی یہ ٹوٹورئیل جاری ہے، آپ پڑھنا جاری رکھیں .

  3. بہت خوب مجھے آپ کے کام کا انداز بہت اچھا لگا ہے . اردو کی اصل خدمت آپ جیسے احباب کررہے ہیں . مبارک باد کے مستحق ہیں آپ لوگ .

  4. فاروقی says:

    السلام علیکم …..بہت خوب جناب آپ نے بہت اچھا ٹیوٹوریل پیش کیا……اور وہ بھی بڑے آسان طریقے سے……..کہ مجھ جیسے کم علم بھی سیکھ سکتے ہیں …….آپ کا ایک دفعہ پھر شکریہ….والسلام

تبصرہ کیجئے

اس بلاگ پر آپ کے تبصرہ کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے
اگر آپ اپنے تبصرہ کے ساتھ تصویر لگانا چاہتے ہیں، تو یہاں جا کر تصویر لگائیں ۔