اردو ٹیک بلاگز اور نستعلیق ۔

Tuesday,2 December 2008
از :  
زمرات : ایچ ٹی ایم ایل

اگر آپ کا بلاگ اردو ٹیک پر پر موجود ہے، اور دستیاب سانچوں میں (فی الحال) نستعلیق خط کی عدم دستیابی کی وجہ سے   دوسرا خط جو سانچہ میں استعمال ہو رہا ہو کو ہی استعمال کرنے پر مجبور ہیں تو نیچے بیان کردہ طریقہ سے کم از کم آپ اپنی تحریروں کو نستعلیق خط میں دکھا سکتے ہیں ۔

سب سے پہلے جب آپ write منتخب کرتے ہیں تو ذیل کا دریچہ آپ کے پاس کھلے گا، یہاں تصویر کے مطابق HTML کو منتخب کریں ۔

نستعلیق تحاریر

اور مندرجہ ذیل کوڈ کا اضافہ کر لیں ۔

<div style="font-family: "Alvi Nastaleeq", "Alvi Nastaleeq v1.0.0", tahoma;">
</div>

ان دو کوڈ کی سطروں کے درمیان اپنی تحریر لکھ کر آپ اسے کسی بھی سانچہ میں علوی نستعلیق میں دکھا سکتے ہیں ۔

تبصرہ جات

“اردو ٹیک بلاگز اور نستعلیق ۔” پر 5 تبصرے کئے گئے ہیں
  1. ماوراء says:

    اللہ آپ کا بھلا کرے. شکریہ جہانزیب. میں ابھی پوسٹ کر ہی رہی تھی، وقت پر آپ کی یہ پوسٹ دیکھ لی. میں ابھی ٹرائی کرتی ہوں.

  2. ماوراء says:

    علوی نستعلیق میں تو پوسٹ ہوئی ہی نہیں. 🙁

  3. شکریہ جہانزیب، اردو ٹیک پر ہونے کی وجہ سے میرے ساتھ بھی یہی پرابلم ہے، اسے ٹرای کرتا ہوں۔

  4. میں‌ نے چیک کیا ہے جہانزیب لیکن مسئلہ حل نہیں ہوا، کیونکہ جب کوڈز کے درمیاں تحریر لکھ کر سیو کرتا ہوں تو سیو ہونے کے بعد سب درمیانی الفاظ حذف ہو جاتے ہیں اور فقط <div اور باقی رہ جاتے ہیں باقی سب کچھ حذف ہو جاتا ہے!

  5. میرا مطلب ہے اردو تحریر تو باقی رہتی ہے لیکن فانٹ کے پرامیٹر ختم ہو جاتے ہے!

تبصرہ کیجئے

اس بلاگ پر آپ کے تبصرہ کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے
اگر آپ اپنے تبصرہ کے ساتھ تصویر لگانا چاہتے ہیں، تو یہاں جا کر تصویر لگائیں ۔