اگر آپ نئے سرے سے کوئی سانچہ بنا رہے ہوں یا بنانے کا ارداہ رکھتے ہوں، سب سے بڑی مصیبت رنگوں کا انتخاب کرنا ہوتا ہے۔ یا کم از کم میرے ساتھ ایسا ہی ہے۔ کونسے رنگ ایک دوسرے کے ساتھ مل کر اچھے دکھائی دیں گے؟ کئی دفعہ صرف رنگوں کے آپس میں ملاپ نہ ہونے کی وجہ سے مجھے پورا بنا بنایا سانچہ خذف کرنا پڑتا ہے۔ لینکس پر ایک اطلاقیہ Agave کے نام سے موجود ہے، جِس میں ایک بنیادی رنگ دے کر اُس سے ملتے جُلتے تمام رنگ آپ دیکھ سکتے ہیں، لیکن یہ کوئی ایسا شاندار پروگرام نہیں ہے۔
اگر آپ کو بھی رنگوں کے چناؤ میں مسلہ درپیش ہو تو اِس ویب سائٹ سے آپ ملتے جلتے رنگوں کا انتخاب آسانی سے کر سکتے ہیں۔
یہ تحریر اپنے احباب کو ای میل کریں





منگل,30 اکتوبر 2007
رنگوں کا انتخاب کرتے ہوئے ایک بہت اہم نکتہ کنٹراسٹ ہے. بہت سے ویب صفحوں پر رنگوں کا ایسا امتزاج ہوتا ہے کہ تحریر پڑھنی مشکل ہوتی ہے. اس مسئلے کے لئے فائرفاکس کا ایک ایڈآن موجود ہے جس سے آپ چیک کر سکتے ہیں کہ آپ کے صفحے پر کلر کنٹراسٹ صحیح ہے یا فیل ہوتا ہے.
منگل,30 اکتوبر 2007
رنگوں کے انتخاب کے لیے یہ ویب سائٹ ضرور دیکھیں:
http://www.wellstyled.com/tools/colorscheme2/index-en.html
جمعرات,1 نومبر 2007
زکریا بہت بہت شکریہ، اصل میں جب میں نے اوپر لکھا کہ رنگوں کا ملاپ تو اُس سے مراد کنٹراسٹ ہی تھا.