نیا زُمرہ

Saturday,15 September 2007
از :  
زمرات : ایچ ٹی ایم ایل

ویسے تو ورڈپریس کے لئے مختلف سانچوں کو اُردو میں ڈھالنے کا کام بہت سے بلاگرز کر رہے ہیں، اور بُہت خوب کر رہے ہیں۔ کئی ایک سانچوں کو دیکھ کر میرا جی بہت للچایا کہ یہ تو میرے بلاگ کا سانچہ ہونا چاہیے۔ اِسی طرح کئی ایک ویب سائٹ یا ویب ڈیزائن دیکھ کر آپ کا دِل بھی کرتا ہو گا کہ کاش یہ والا سانچہ میرے بلاگ پر ہوتا۔ میں نے آج سے اپنے بلاگ پر ایک نئے زمرے (ایچ ٹی ایم ایل اسباق) کا آغاز کر رہا ہوں، جِس میں کِسی سانچے کو اُردو میں کیسے ڈھالا جائے، اور پھر اُس ایچ ٹی ایم ایل سانچے کو ورڈپریس تھیم میں کیسے ڈھالا جائے گا۔ مختلف سانچے منتخب کرنے کے لئے میں اوپن سورس ویب ڈیزائن میں سے پہلے کوئی آسان اور سادہ سانچہ منتخب کر کے اُسے اُردو میں کیسے ڈھالنا ہے شروع کروں گا۔ ان اسباق میں ایچ ٹی ایم ایل یا سی ایس ایس کو تفصیلاً موضوع بحث نہیں بنایا جائے گا بلکہ صرف مطلوبہ ڈیزائن کے ایچ ٹی ایم ایل اور سی ایس ایس کے بارے میں سرسری بات کی جائے گی، ایچ ٹی ایم ایل اور سی ایس ایس کی بنیادی معلومات کے لئے آپ اِس ویب سائٹ کا مطالعہ کر سکتے ہیں۔ باقی انشااللہ بعد میں۔

تبصرہ جات

“نیا زُمرہ” پر 4 تبصرے کئے گئے ہیں
  1. بہت عمدہ جہانزیب بھائی ہم منتظر رہیں گے.

  2. Urdu Blog says:

    اچھی بات ہے ۔ لیکن اگر متعلقہ بلاگرز کے روابط بھی دے دیتے تو آپ کا بخل عیاں نہ ہوتا
    😡

  3. ان اسباق کا سب سے زیادہ انتظار مجھے رہے گا جہانزیب بھا

  4. زبردست، اچھا سلسلہ شروع کیا ہے، مزید کا انتظار ہے.

تبصرہ کیجئے

اس بلاگ پر آپ کے تبصرہ کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے
اگر آپ اپنے تبصرہ کے ساتھ تصویر لگانا چاہتے ہیں، تو یہاں جا کر تصویر لگائیں ۔