ویسے تو ورڈپریس کے لئے مختلف سانچوں کو اُردو میں ڈھالنے کا کام بہت سے بلاگرز کر رہے ہیں، اور بُہت خوب کر رہے ہیں۔ کئی ایک سانچوں کو دیکھ کر میرا جی بہت للچایا کہ یہ تو میرے بلاگ کا سانچہ ہونا چاہیے۔ اِسی طرح کئی ایک ویب سائٹ یا ویب ڈیزائن دیکھ کر آپ کا دِل بھی کرتا ہو گا کہ کاش یہ والا سانچہ میرے بلاگ پر ہوتا۔ میں نے آج سے اپنے بلاگ پر ایک نئے زمرے (ایچ ٹی ایم ایل اسباق) کا آغاز کر رہا ہوں، جِس میں کِسی سانچے کو اُردو میں کیسے ڈھالا جائے، اور پھر اُس ایچ ٹی ایم ایل سانچے کو ورڈپریس تھیم میں کیسے ڈھالا جائے گا۔ مختلف سانچے منتخب کرنے کے لئے میں اوپن سورس ویب ڈیزائن میں سے پہلے کوئی آسان اور سادہ سانچہ منتخب کر کے اُسے اُردو میں کیسے ڈھالنا ہے شروع کروں گا۔ ان اسباق میں ایچ ٹی ایم ایل یا سی ایس ایس کو تفصیلاً موضوع بحث نہیں بنایا جائے گا بلکہ صرف مطلوبہ ڈیزائن کے ایچ ٹی ایم ایل اور سی ایس ایس کے بارے میں سرسری بات کی جائے گی، ایچ ٹی ایم ایل اور سی ایس ایس کی بنیادی معلومات کے لئے آپ اِس ویب سائٹ کا مطالعہ کر سکتے ہیں۔ باقی انشااللہ بعد میں۔
یہ تحریر اپنے احباب کو ای میل کریں





اتوار,16 ستمبر 2007
بہت عمدہ جہانزیب بھائی ہم منتظر رہیں گے.
اتوار,16 ستمبر 2007
اچھی بات ہے ۔ لیکن اگر متعلقہ بلاگرز کے روابط بھی دے دیتے تو آپ کا بخل عیاں نہ ہوتا

اتوار,16 ستمبر 2007
ان اسباق کا سب سے زیادہ انتظار مجھے رہے گا جہانزیب بھا
اتوار,16 ستمبر 2007
زبردست، اچھا سلسلہ شروع کیا ہے، مزید کا انتظار ہے.