اُردو جہاں

دیسی مرد
دیسی خواتین کی شکایت

مگر اس بات پہ بہت غصہ آتا ھے یورپ میں چاھے ھم شلوار قمیض میں ھوں یا سکارف یا جینز میں کوئ نہیں دیکھتا اگر کہیں کوئ پاکستانی ھو تو وہ ضرور آپ کو دیکھے گا

دیسی مرد کا جواب

آپ اس چکر میں مجھے کیوں دیکھتی ہیں کہ میں دیکھ رہا ہوں کہ نہیں؟

آپ کتنے بہادر ہیں؟
تنہائی اور نیٹ گردی میں راز داری کی قدر مشترک ہے، کسی دوسرے کو معلوم نہیں ہوتا کہ اِس دوران آپ کیا گل کھلاتے ہیں ۔ جو صارف پچھلے سات آٹھ سال سے مسلسل نیٹ گردی کی عادت میں مبتلا ہیں، وقت کے ساتھ ان کی ترجیحات میں بھی یقیناً بہت تبدیلی آئی ہو گی ۔

میری نیٹ گردی میں اب تقریباً نوے فی صد وقت یو ٹیوب پر گزرتا ہے، اتنا کہ میں گوگل میں تلاش کرنے سے پہلے میں یو ٹیوب میں تلاش کرتا ہوں ۔ بالفاظ دیگر میری نیٹ گردی کو یو ٹیوب گردی کا نام دیا جا سکتا ہے ، جس کا عکس اب بلاگ پر بھی اکثر ویڈیوز کی صورت نظر آتا رہتا ہے ۔

Fear Factor کسی زمانہ میں ٹیلی ویژن پر میرا پسندیدہ پروگرام تھا، سو ایک دِن اس کی ویڈیوز دیکھتے ہوئے متعلقہ ویڈیوز میں ایک باپردہ لڑکی کو دیکھ کر تجسس سے اُسے کھولنے پر خلاصہ کچھ یوں نکلا “آپ کا Dare ہے کہ اس بھینس کے ہونٹوں پر Kiss کرنا ہے”

لو جی Fear Factor کا دیسی چربہ بنام Living on the Edge آپ کے سامنے ہے ۔ پھر مزید ویڈیوز دیکھنے پر آیڈیشن کی ویڈیوز دیکھنے کا اتفاق ہوا، جس میں محب وطن پاکستانی لڑکی، پھر ایسی لڑکی جو کیمرہ کے سامنے وہ سب کرنے کو بہادری کہہ رہی تھی جو بقول اس کے باقی کیمرہ کے پیچھے کرتی ہیں اور سب سے بہترین حیدر آباد کا لڑکا جو برہنہ حیدرآباد میں دوڑ لگانے پر نہ صرف تیار تھا بلکہ آڈیشن میں باقاعدہ طور پر برہنہ ہو بھی گیا ۔

اور میں یہ سوچ رہا تھا، کہ پاکستان ہے تو میں کہاں رہتا رہا ہوں ۔ اور جو امریکہ میں کھلم کھلا میڈیا پر نہیں دکھایا جاتا وہ پاکستانی میڈیا پر کیسے چل رہا ہے؟ بلکہ شائد مقبول بھی ہے ۔

خیر اب جو اس بہادری کی ویڈیو ملی ہے، اسے دیکھتے ہیں ۔

<object width="425" height="344"><param name="movie" value="http://www.youtube.com/v/k4t2lyX23iQ&hl=en&fs=1&"></param><param name="allowFullScreen" value="true"></param><param name="allowscriptaccess" value="always"></param><embed src="http://www.youtube.com/v/k4t2lyX23iQ&hl=en&fs=1&" type="application/x-shockwave-flash" allowscriptaccess="always" allowfullscreen="true" width="425" height="344"></embed></object>

کیا پاکستان میں میڈیا کے لئے کچھ ضوابط ہیں؟

زنا بالجبر کے اعتراف پر قانون کی کیا ذمہ داری ہے؟

جلن
عرصہ دراز بعد مجھے بخار نے آ گھیرا ہے، اور ایسا وقت چنا  ہے جب  ایچ ون این ون نامی بَلا سے بندے کا پہلے ہی “تراہ” نکلا ہو ۔  نیویارک کے اطراف میں تین افراد اِس موذی وائرس کا شکار بن چکے ہیں ۔ ویسے بھی بیماری کی حالت میں لوگ شکرانہ بجا لاتے ہیں کہ اسی طرح چھوٹے چھوٹے گناہ جھڑ جاتے ہیں، سات آٹھ سال بیمار نہ پڑنے سے مجھے شک سا ہونے لگا تھا کہ میں کوئی چھوٹا گناہ کرتا ہی نہیں ۔

بیماری کی حالت اور جیل جانے میں ایک مماثلت  اپنے ساتھ وقت گزارنا بھی ہے، جو روزمرہ کے معمولات کے باعث انسان کو کم میسر ہوتا ہے ۔ امریکی جیل خانوں (یہاں خان سے مراد قوم نہیں) متعین مذہبی علماء کے مطابق  اسی تنہائی اور یکسوئی کی بدولت انسان کا رجحان مذہب کی جانب زیادہ ہو جاتا ہے جبکہ پاکستانی جیلوں میں کہنے والے کہتے ہیں کہ عادی مجرم بن کر نکلتا ہے ۔

بیمار  بھی خدا کے قریب ہوتا ہے اسی لوگ دعا کروانے بھی عیادت کو پہنچ جاتے ہیں،گھر میں بیمار پڑنے اور جیل جانے میں ایک فرق کمپیوٹر اور انٹرنیٹ کا بھی ہے، اس لئے بیماری میں خدا کے قریب ہوتے ہوئے بھی جیل جیسی ذہنی یکسوئی حاصل نہیں ہو پاتی۔ البتہ اس بارے سوچنے کا وقت ضرور مل جاتا ہے کہ میں بیمار ہوا کیوں؟

کافی سوچ بیچار کے بعد معلوم ہوا کہ حسد سے، اوپر تلے کچھ بلاگ ایسے پڑھے جنہوں نے ذہن میں ایک ہی سوال کو ابھارا “یار مُجھ میں کیا کمی ہے؟” لیکن جاننے والے کہتے ہیں کہ کمی کا تو نہیں البتہ فریق مخالف کے ساتھ جو زیادتی ہو گی اُس کا ضرور معلوم ہے، اللہ غارت کرے بورن اندسٹری والوں کو سب راز افشاء کر دئے ۔ البتہ اب اگر کوئی آپ کو “آئی لَوو یُو” کہے، سر راہ “مسز بننے ” کی دعوت دے یا “سکور کردہ سینچری” کے جوش میں میچ کو نشر مکرر سے پہلے اُن کا سوچ لیا کریں جن کے ہاتھ ابھی بیٹ ہی نہیں لگا بقول محبوب عزمی

لڑکی کہاں سے لاؤں میں شادی کے واسطے

شاید کہ اس میں، میرے مقدر کا دوش ہے

عذرا، نسیم، کوثر و تسنیم بھی گئیں

“اِک شمع رہ گئی ہے،سو وہ بھی خموش ہے”

ایسے “بیچارے”  جلن سے بیمار ہو سکتے ہیں ۔

فوجی عدالت
ہاتھیوں کی لڑائی میں فصلوں کے نقصان کا سُنا تھا، ویڈیو شئرنگ ویب سائٹ کی بدولت دیکھ پہلی دفعہ رہے ہیں ۔طالبان کے ہاتھوں ایک لڑکی کو سرعام کوڑے مارنا ظلم تھا تو ذیل کی ویڈیو میں دکھایا گیا فوجی انصاف اُس سے کہیں بدتر ہے ۔

<embed src="http://blip.tv/play/AYGkjkIA" type="application/x-shockwave-flash" width="425" height="344" allowscriptaccess="always" allowfullscreen="true"></embed>

سوال وہیں ہے کہ معاشرے میں انصاف ہونا چاہیے، لیکن انصاف کا مطلب صرف چیف جسٹس کی بحالی نہیں، بلکہ ایسا نظام کا نفاذ ہے جس میں لوگوں کو یقین ہو کہ ان پر ظلم کرنے والے کو پوچھا جائے گا ۔

دودھ دھلے
پاکستان میں سب ہی سیاسی جماعتیں اور اُن کے رہنما دودھ کے دُھلے ہیں، اُن سے کوئی غلطی سرزد ہو ہی نہیں سکتی کیوں کہ میں اُس جماعت کا رکن ہوں، اب وہ چاہے جو مرضی کر لیں وہ غلط ہو ہی نہیں سکتے ۔

آپ تحریک انصاف کے کارکن سے کہیں کہ عمران خان کا انتخابات میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ درست نہیں تھا، مسلم لیگ نواز کے کارکن سے کہیں کہ ضلعی حکومتوں کا نظام ہمارے مفاد میں ہے اسے جاری رہنا چاہیے، پیپلز پارٹی کے جیالے سے کہیں کہ بلاول کو زرداری بھٹو بنا کر جمہوریت کا مذاق اڑایا گیا ہے، جماعت اسلامی کے کارکن سے کہیں کہ طالبان کی کھلی مخالفت نہ کر کے نوجوانوں کی گمراہی کا سبب بن رہے ہیں، اور ایم کیو ایم کے کارکن سے کہہ کر دیکھ لیں کہ جب جماعت پاکستان کی ہے تو سربراہ بھی پاکستانی ہونا چاہیے نہ کہ برطانوی شہری ۔ اِن سب سوالات کے جوابات میں وہ کارکن شائد لٹھ لے کر آپ کے پیچھے پڑ جائیں گے ۔ کیوں؟

میرے خیال میں ہمارے ہاں ایک رویہ پنپ چکا ہے، کہ جو ہمارا پسندیدہ ہو اُس کی ہر خامی کو ہم خوبی سمجھتے ہیں، اور جو نا پسند ہو اس میں موجود خوبیاں بھی خرابیاں بن جاتی ہیں ۔ کیا ایسا ممکن ہے کہ ایک اچھا شخص مکمل طور پر اچھا ہو یا ایک برا شخص مکمل مجسم برائی ہو ۔ یہ ماننے میں کیا ہرج ہے کہ انسان اچھائی اور برائی یا غلطی کہہ لیں کا مرکب ہے؟

ایک جماعت سے وابستگی رکھتے ہوئے کیا اپنی جماعت پر تنقید کا حق ہم کھو دیتے ہیں؟ کیا ایسا نہیں ہو سکتا کہ جماعت کا رکن ہوتے ہوئے اس کی پالیسی یا کسی رہنما کی حرکت پر تنقید کر کے بھی اُسی جماعت سے منسوب رہوں ۔ میرے خیال میں تو یہ ایک جمہوری عمل ہے پھر بھی ہمیں اپنے ہاں ایسے لوگ کیوں نظر نہیں آتے جو اپنی ہی جماعت پر تنقید کر رہا ہو، جنہوں نے ایسا کیا وہ جماعتوں کا حصہ نہیں رہے بلکہ جماعتوں سے خارج کر دئیے گئے ۔

پچھلی تحریر میں مصطفیٰ کمال کی ایک ویڈیو اور اُس پر فرحان دانش کا تبصرہ دیکھ کر ذاتی طور پر تو مجھے افسوس ہوا، لیکن یہ سوالات تھے جو ذہن میں آئے، مصطفیٰ کمال نے بلاشبہ اچھے کام کئے ہیں لیکن اُن کو اس قسم کا کوئی حق نہیں پہنچتا جو اِس ویڈیو میں انہوں نے خواتین کے ساتھ روا رکھا ہے، عزت نفس بہت قیمتی اثاثہ ہے جس کی انہوں نے دھجیاں بکھیری ہیں۔ اگر وہ صرف آرام سے خواتین کی بات سُن لیتے اور نرمی سے صرف دلاسہ دے دیتے تو شائد خواتین مطمعن ہو جاتیں، اِس ویڈیو میں جو شائد آپ کو نظر نہیں آیا وہ میں بتاتا ہوں کہ  حفاظتی حصار کے باہر سے واویلا کر کے خواتین مصطفیٰ کمال کے پاس اس یقین کے ساتھ آئیں تھیں کہ وہ بات سنیں گے، لیکن اس نے تو ان کا وقار مجروح کر دیا ۔ میں مصطفیٰ کمال کو اچھا منتظم تو مان سکتا ہوں لیکن اس ویڈیو کو دیکھنے کے بعد اچھا انسان بالکل بھی نہیں مان سکتا۔ یہ میری رائے ہے اور اس کا مجھے حق ہے ۔

مجھے یقین ہے کہ جہاں میں رہتا ہوں وہاں کا مئیر اگر کسی سے اس لہجے سے بات کرتا تو وہ سابق مئیر ہوتا ۔ لیکن یہی تو فرق ہے جمہوریت میں اور پارٹی بازی میں ۔

دو نمبر مئیر
تمام دنیا کے شہری ناظمین میں دوسرا درجہ حاصل کرنے والے ناظم کا “رعایا” کو تسلی دینے کا ایک اشٹائل۔

<object width="425" height="344"><param name="movie" value="http://www.youtube.com/v/tKyKAJxfo2c&hl=en&fs=1&"></param><param name="allowFullScreen" value="true"></param><param name="allowscriptaccess" value="always"></param><embed src="http://www.youtube.com/v/tKyKAJxfo2c&hl=en&fs=1&" type="application/x-shockwave-flash" allowscriptaccess="always" allowfullscreen="true" width="425" height="344"></embed></object>

سیب اور دو دو
نیویارک اور بڑا سیب مترادف کے طور پر استعمال ہوتے ہیں، اتوار کو بڑے سیب میں سیبوں کی نمائش کھلے عام کی گئی، پر میرا تو روزہ تھا ۔

لاہور کے شیر
مزاح لکھنا آسان نہیں ہے، مزاح لکھنے کے لئے انسان کا ڈفر یا پھر رانا ہونا ضروری ہے، ویسے تو بلو یا بلا سے بھی کام چل جاتا ہے ۔

میرے جیسے انسان مزاح میں بھی “گیس پیپر” کا سہارا لینے کی کوشش کرتے ہیں یا پھر “بوٹیاں” لے کر مزاح لکھتے ہیں، جیسے میرا ایک تکیہ کلام بلکہ کئی ایک “تکیے” بوٹیوں کی بدولت ہیں، زیادہ تر مزاحیہ بوٹیاں میں نیویارک کے ایک اردو کالم نگار کے کالموں سے اڑاتا ہوں نام یاد نہیں آ رہا اور فی الوقت میرے پاس اخبار موجود نہیں، شائد وجاہت کر کے نام ہے ۔ (وجاہت علی عباسی ۔ ترمیم)

ویسے تو میں نے سُنا ہے کہ پنجابی کے فی البدیہہ واہیات ڈرامے جنہیں مزاحیہ کہہ کر بیچا اور دیکھا جاتا ہے وہ بھی یونس بٹ یا گل نو خیز اختر جیسے لوگوں کی بوٹیاں ہی لگاتے ہیں، جب سے میں نے گل نو خیز اختر کی ٹائیں ٹائیں فِش پڑھی ہے، مجھے یقین ہے یہی بندہ پنجابی ڈراموں کی جگتیں لکھتا ہے ۔

ویسے حقیقت میں مجھے سمجھ بھی انہی کی جگتوں ، معاف کجیئے گا مزاح کی آتی ہے، نہیں تو عطاء الحق قاسمی یا مشتاق احمد یوسفی کے مزاح پر تو ایک دن بعد بلکہ بعض اوقات ہفتہ بھر بعد اُس کی کسی سے تشریح کروا کر ہنسی آتی ہے ۔

دماغی حالت کا اندازہ اس بات سے کیا جا سکتا ہے کہ ہماری ایک نئی نویلی اردو بلاگر عنیقہ یا انیقہ؟ ناز کی تحریریں پڑھنا شروع کروں تو لگتا ہے سب کچھ سمجھ آ رہا ہے، تحریر کے اختتام تک پہنچ کر تبصرہ کرنے لگو تو دماغ ساتھ چھوڑ جاتا ہے کہ کہا کیا گیا ہے ۔

“اینی وے” مزاح کے لئے میں ابھی ایک ویڈیو کی بوٹی لگا رہا ہوں، کچھ لوگوں کو یہ جگتیں یا چوولیں بھی لگ سکتی ہیں، پر میرا تو ہاسا نکل جاتا ہے عزیزی انکل کی باتیں سُن کر ۔

<object width="425" height="344"><param name="movie" value="http://www.youtube.com/v/PWqJ2tUFZUE&hl=en&fs=1&"></param><param name="allowFullScreen" value="true"></param><param name="allowscriptaccess" value="always"></param><embed src="http://www.youtube.com/v/PWqJ2tUFZUE&hl=en&fs=1&" type="application/x-shockwave-flash" allowscriptaccess="always" allowfullscreen="true" width="425" height="344"></embed></object>

ڈالر کا نشہ
کہنے والے کہتے ہیں کہ ڈالر میں نشہ ہے،  ایسا کچھ غلط بھی نہیں کہتے۔

میساچیوسٹ یونیورسٹی کی جانب سے کی گئی تحقیق کے مطابق تقریباً نوے فی صد ڈالر کے نوٹوں پر کوکین کی مقدار پائی جاتی ہے ۔ دارلحکومت مطلب واشنگٹن ڈی سی یہاں سرِ فہرست ہے جہاں ۹۵ فیصد نوٹوں پر کوکین کی مقدار پائی گئی جبکہ سالٹ لیک سٹی جہاں مورمن عیسائیوں کی اکثریت ہے وہاں سب سے کم مقدار میں کوکین نوٹوں پر پائی گئی ۔

چلو ڈالر کی قیمت گرِ رہی ہے، کوکین کی قیمت کم ہونے کا اندیشہ کم ہے ۔ میں تو ذرا اپنے ڈالر دھو کر کوکین علیحدہ کر لوں، کل کا کسے پتہ ۔

ویسے سب سے شریف پیسہ جاپان کا نکلا ہے، جہاں یہ مقدار بارہ فی صد کرنسی نوٹوں پر پائی گئی ہے ۔

میرا مدرسہ
سیدہ شگفتہ، اگر آپ انہیں اردو محفل کے توسط سے جانتے ہیں تو یہ اِن کے توجہ دلاو والے اعلانات کو بھی جانتے ہوں گے ۔ فی الوقت اردو بلاگستان پر انہوں نے ہفتہ بلاگستان منانے کی تحریک چلائی ہے، اب کی بار بلاگرز نے اس تجویز کو مان بھی لیا ہے، حیرت ہے ۔

میرا بچپن اور میرا اسکول، کہاں سے شروع کروں کہاں ختم کروں، کیونکہ مجھے تو پہلا دِن بھی یاد ہے جب مجھے بابا محمد خان جو ہمارے گاوں میں چوکیدار تھے کے ہمراہ اسکول بھیجا گیا تھا ، رونے دھونے والی کوئی بات ہی نہیں تھی، اسکول گاوں ہی میں تھا، گھر سے پانچ منٹ کی پیدل ڈرائیو پر، ہم جماعت سارے محلے کے تھے یا پچھلے محلے کے یا سامنے والے محلے کے ۔ آدھی چھٹی پر سب بچے گھر آ کر کھانا کھاتے تھے، اُن میں سے پھر آدھے واپس آ جاتے تھے اور باقی آدھے بیمار پڑھ جاتے تھے ۔

ہمارا اسکول بہترین تھا، اوپن ائیر جس میں عمارت کے نام پر ایک کمرہ تھا، جہاں اسکول کا فرنیچر مطلب اساتذہ کے لئے تین چار عدد کرسیاں پڑی ہوتی تھیں ۔ طالب علم اپنا فرنیچر مطلب ایک عدد بوری، سونا یوریا کا گٹو یا تروڑا اپنے ساتھ لے کر آتے تھے ۔ بارش میں اسکول میں چھٹی ہو جاتی تھی، گرمیوں میں تقریباً سب بچے بارش سے ٹیلکم پاوڈر کا فائدہ اٹھاتے ہوئے پِت (گرمی دانے) ختم کرتے تھے ۔

ہمارے اسکول میں پانچ جماعتیں اور تین عدد استاد تھے، اِن میں سے دو استاد دو دو جماعتیں جبکہ ہیڈ ماسٹر صاحب پانچویں جماعت کو پڑھاتے تھے ۔ چونکہ تمام عملہ دوسرے گاوں سے آتا تھا، اس لئے صبح جس راستے سے انہوں نے آنا ہوتا تھا، وہاں اکثر بچے ان کا انتطار کرتے تھے، تا کہ ان کی سائیکل پکڑ کر اسکول تک لے کر آئیں اور جسے سائیکل مل جاتی تھی وہ پھولا نہیں سماتا تھا۔

ہمارے اسکول کے کل چار عدد میدان تھے جنہیں درختوں کی قطاروں نے الگ الگ کیا تھا، اسکول کے ارد گرد تین اطراف سرکاری زمین تھی جہاں پر خود رو چھوٹا سا جنگل بن چکا تھا، یہ جنگل اسکول کے لئے بہت اہم تھا چونکہ اسے باتھ روم کے طور پر استعمال کیا جاتا تھا، علاوہ ازیں سردیوں میں یہاں سوکھی جھاڑیوں اور سرکنڈوں کو آگ لگا کر وہاں اجتماعی تختیاں سکھانے کا انتظام بھی تھا ۔

اسکول کا آغاز لب پر آتی ہے دعا سے ہوتا تھا اور اختتام اِک دونڑی دونڑی تے دو دونڑی چار پر ہوتا تھا، درمیان میں بہت کچھ ہوتا تھا جیسے دارا کا اسکول، میرا مدرسہ حساب، کلمے نماز اور سب سے بڑھ کر دوپہر کو ریڈیو پروگرام سُننا ۔

کھیلوں کے معاملے میں اسکول کچھ کم نہیں تھا، ہر ہفتہ میں ایک دن کھیلوں پر خصوصی توجہ دی جاتی تھی، کھیلوں میں اس وقت صرف تین کھیل تھے جو اسکول میں مقبول تھے،اُن سے ایک کشتی پنجابی میں کول، کبڈی اور تیسرا ہاکی نما جسے ہم کھدو پھنڈی کہتے تھے ۔ گلی ڈنڈا نان آفیشل طور پر مقبول تھا، اور اسکول کے بعد بچے زیادہ گلی ڈنڈا کھیلنا پسند کرتے تھے ۔

اسکول کا سب سے اہم دن اکتیس مارچ ہوتا تھا، جس دن نتیجہ نکلنا ہوتا تھا، اکتیس مارچ سے پہلے سب بچے پورے گاوں میں بلکہ ہمارے ساتھ والے گاوں میں ہائی اسکول تھا جہاں باغیچوں میں پھول لگے ہوتے تھے، وہاں سے پھول جمع کر کے انہیں پرو کر ہار بناتے یا بنواتے تھے اور نتیجہ میں پاس ہونے والے انہیں اساتذہ کو پہناتے تھے ۔ اخیر میں سب کو جلیبیاں اور چائے یعنی کہ پارٹی کا انتظام ہوتا تھا ۔

بس یہی تھا میرا پرائمری اسکول جو مجھے بڑا پسند ہے اور اب تک جوں کا توں ہے ۔ لیکن اب ہمارے گاوں میں تین عدد اسکول ہیں، ہمارے وقت سب بچے ایک اسی اسکول میں جاتے تھے جبکہ اب چوہدریوں کے بچے پرائیویٹ اسکولوں میں جاتے ہیں ۔