
یہ کامیابیاں، یہ عزت، یہ نام تم سے ہے
خدا نے جو دیا ہے مقام تم سے ہے
تمہارے دم سے ہے کھلے میرے لہو میں گلاب
میرے وجود کا سارا نظام تم سے ہے
کہاں بصارتِ جہاں اور میں کم سِن و ناداں
یہ میری جیت کا سب اہتمام تم سے ہے
جہاں جہاں ہے میری دُشمنی، سبب میں ہوں
جہاں جہاں ہے میرا احترام، تم سے ہے
سید وصی شاہ۔
یہ تحریر اپنے احباب کو ای میل کریں





اتوار,11 مئي 2008
بہت خوب۔ اچھی نظم ہے۔
لیکن کیا آج امریکہ میں بھی مدرز ڈے ہے؟
پير,12 مئي 2008
بہت بہت خوب!!