بُش چاچو

دو سال پہلے مجھے فلم “رَش آوور” کا پاکستان میں پنجابی میں ڈب کیا گیا ورژن “بٹ تے بھٹی” دیکھنے کا اتفاق ہوا تھا اور ھنس ھنس کر برا حال تھا۔ پنجابی زبان میں ایک خاصیت یہ بھی ہے کہ بالکل سادی بات کا انداز بدل کر اس طرح بیان کرو کہ بندے کی ہنسی چھوٹ جائے۔ پھر اُس کے بعد یو ٹیوب پر اسی طرح کے چند انتہائی بےہودہ ڈب کئے گئے ٹکڑے دیکھنے کو مِلے۔ لیکن آج کل میں یو ٹیوب پر دوبارہ اُسی ٹیم جِس نے بہت سی انگریزی فلموں کو پنجابی میں ڈب کیا ہے کے کلپس پنجابی ٹوٹے کے نام سے دیکھ رہا ہوں، جس میں کرکٹ کی کمنٹری اور بُش کی تقریروں پر پنجابی ڈبنگ کی گئی ہے۔ نمونے کے تین کلپس آپ ذیل میں دیکھ سکتے ہیں ۔


بُش چاچو دی جمع تفریق۔




بُش چاچو دی نظم




پنجابی دیوداس




پنجابی کرکٹ کمنٹری۔ ورلڈ کپ کون جیتے گا


تبصرہ جات

“بُش چاچو” پر 7 تبصرے کئے گئے ہیں
  1. جہانزیب یہ وہی ویڈیوز ہیں جو آگ ٹی وی پر غالبآ پیش کی جاتی ہیں.

  2. اسما says:

    بیہودہ؟؟؟

    اتنے مزے کے تھے یہ … 90 کی دہائی میں این ٹی ایم پہ ایک پروگرام آتا تھا “حشر نشر” یہ اسی کی ٹیم لگتی ہے.

    میں نے پہلے دیکھے ہوئے ہیں لیکن بار بار دیکھنے اور سننے کا برا مزہ آتا ہے 🙂

  3. راہبر says:

    میں نے بھی کچھ عرصہ پہلے یہ ویڈیوز ملاحظہ کی تھیں… یہ بش چاچو والی ویڈیوز تو بہت ہی دلچسپ ڈب کی گئی ہیں…

  4. بدتمیز says:

    سلام
    ہاہا پہلی کتنے مزے کی ہے۔

  5. ہاں اسما، یو ٹیوب پر انتہائی واہیات قسم کے ڈب کئے گئے کلپس ہی موجود ہیں، جن میں گالی گلوچ کا استعمال ہے.

  6. عمران says:

    مجھے اون لا ئن انڑنیٹ جاب چاہے.

تبصرہ کیجئے

اس بلاگ پر آپ کے تبصرہ کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے
اگر آپ اپنے تبصرہ کے ساتھ تصویر لگانا چاہتے ہیں، تو یہاں جا کر تصویر لگائیں ۔