جان سٹیورٹ ۔

Saturday,2 September 2006
از :  
زمرات : نیو یارک, میری پسند, متفرق, امریکہ

پچھلے دو سال سے میں سب سے زیادہ ٹی وی چینل جو دیکھتا ہوں وہ کامیڈی سینٹرل ہے ۔ اور کامیڈی سینٹرل پر میرا سب سے سے پسندیدہ پروگرام ڈیلی شو وِد جان سٹیورٹ ہے، ڈیلی شو کہنے کو تو ایک کامیڈی شو ہے جس میں جان سٹیورٹ خبروں کو یا واقعات کو مزاحیہ انداز سے پیش کرنے میں ملکہ رکھتے ہیں، اور میرے ذاتی خیال میں جان کی کسی واقعہ کو مزاحیہ طور پر پیش کرنے کی صلاحیت کسی بھی مدِمقابل سے زیادہ ہے ، ڈیلی شو دیکھنے اور سُننے میں تو ایک مزاحیہ پروگرام ہے لیکن اس میں زیادہ تر واقعات جنہیں دکھایا جاتا ہے سنجیدہ موضوعات ہوتے ہیں جیسے ہمارے ہاں انور مقصود صاحب کی تحریریں اور پروگرام کہہ لیں، لیکن انور مقصود صاحب کو وہ آزادی میسر نہیں ہے جو کہ جان سٹیورٹ کو میسر ہے۔
ڈیلی شو کو ایک دو بار دیکھنے سے ہی ڈیلی شو میں جان سٹیورٹ کے صدر بش کے بارے میں خیالات واضح ہو جاتے ہیں، اور ان الیکشن سے پہلے جان سٹیورٹ کا یہ کہنا کہ وہ چاہتا ہے بُش صدر بن جائے کیونکہ اُسے اپنے پروگرام کے لئے پھر مواد کہاں سے ملے گا؟ ذیل میں ڈیلی شو سے ایک وٰیڈیو دی جا رہی ہے جس میں جان سٹیورٹ بُش کی ایک پریس کانفرنس اپنے طریقے سے دکھا رہا ہے، کانفرنس میں عراق سے متعلق سوال دیکھنے کے لائق ہے۔

اگر آپ کو ویڈیو پسند آئی ہے تو جان سٹیورٹ اور بُش کے بارے میں مزید ویڈیوز یہاں دیکھ سکتے ہیں ۔

تبصرہ کیجئے

اس بلاگ پر آپ کے تبصرہ کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے
اگر آپ اپنے تبصرہ کے ساتھ تصویر لگانا چاہتے ہیں، تو یہاں جا کر تصویر لگائیں ۔