ورڈ پریس روابط اور ایڈ سینس

Friday,21 March 2008
از :  
زمرات : کمپیوٹر, ایچ ٹی ایم ایل

ایڈسینس کے اشتہارات بلاگ پر آنے کے ساتھ میں نے کچھ تجربات کئے ہیں ۔ورڈ پریس کا روابط دکھانے کا مجوزہ طریقہ http://example.com/?p=N اس طرح کے روابط دکھاتا ہے ۔ لیکن اگر اردو بلاگ میں روابط کی یہی صورت برقرار رکھی جائے تو اشتہارات کم نظر آتے ہیں ۔
تجربہ کے طور پر میں نے اپنے روابط کو جِسے ورڈپریس والے خوبصورت روابط کا نام دیتے ہیں میں تبدیل کیا تو اشتہارات کی تعداد بھی بڑھ گئی، اس کے علاوہ جیسے میری یہ پوسٹ ہیلری کلنٹن کے بارے میں ہے تو آنے والے اشتہارات بھی امریکی الیکشن سے متعلق نظر آنے لگتے ہیں ۔
اپنے روابط کو خوبصورت بنانے کےلئے ورڈپریس میں یہاں طریقہ بیان کیا گیا ہے ، اگر آپ کا سرور اپاچی ہے تو روابط کی شکل تبدیل کرنے میں آپ کو کوئی مشکل پیش نہیں آئے گی۔ ایک نقصان کہ اگر آپ کا بلاگ کافی عرصہ سے انٹرنیٹ پر ہے تو روابط تبدیل کرنے سے سرچ انجن پر وہ دوبارہ سے انڈیکس کیا جائے گا، جس سے سرچ انجن سے آنے والی ٹریفک کافی حد تک کم ہو جائے گی، دوسرا اگر آپ کے بلاگ کی تحاریر کے روابط دوسرے بلاگ پر دیے گئے ہیں تو وہ کام کرنا چھوڑ دیں گے ۔
اس کے علاوہ اردو تحاریر کے عنوانات کو براؤزر ایک بہت لمبے تحریر جو انسان نہیں پڑھ سکتے اُس میں بدل دے گا جیسے %aa%d9%85%db%8c%d8%b2 ۔ اس سے بچنے کے لئے آپ تحریر لکھتے وقت دائیں ہاتھ کی طرف پوسٹ سلَگ کا استعمال کر کے اپنی تحریر سے یا عنوان سے ملتا عنوان انگریزی میں لکھ سکتے ہیں جیسے اس تحریر کا سلَگ میں نے wordpress-permalinks-and-adsense رکھا ہے ۔
اس کے علاوہ ایک اہم بات کہ روابط کی تشکیل اس طرح کریں کہ اُن کے مِلنے کا امکان کم سے کم ہو، میں نے پہلے جو شکل روابط کی بنائی تھی وہ یوں تھی /category/post-tile/ لیکن میں نے بعد میں محسوس کیا کہ صرف عید مبارک کی چھ تحاریر میرے بلاگ پر ہیں جو کہ ایک ہی زمرہ میں ہیں، اب اگر ہر ایک کا سلگ میں eid-mubarak رکھوں گا تو گڑبڑ ہو جائے گی ۔ تب میں نے ساتھ سال کا اضافہ کر کے روابط کی نئی شکل /year/category/post-tile/ بنائی ہے، جس میں ربط ملنے کا امکان کم ہو گیا ہے۔ اگر آپ ہفتے میں دو تین بار لکھتے ہیں تو سال کے ساتھ آگے مہنہ کا اضافہ بھی کر سکتے ہیں ۔

تبصرہ جات

“ورڈ پریس روابط اور ایڈ سینس” پر 5 تبصرے کئے گئے ہیں
  1. مکی says:

    یہ فرمائیے گا کہ ایڈ سینس کا کوڈ لگانے کی بہتر جگہ کیا ہے.. ہیڈر میں جیسے کہ آپ نے ڈالا ہوا ہے کون سی فائل میں کہاں ڈالا جائے اور سائڈ بار میں لگانے کی بابت بھی کچھ فرمائیں..

  2. ہیڈر کے لیے ہیڈر کی فائل میں ڈالیں.
    سائیڈ بار کی الگ سے فائل ہوتی ہے.
    انڈیکس کی فائل بھی ہوتی ہے جس میں پوسٹ اور تبصروں کا کوڈ ہوتا ہے. یہ تھیم پر منحصر ہے کہ کہاں اشتہار زیادہ کلکس لے سکتا ہے. سائیڈ بار میں تو اوپر ڈالیں ہی ساتھ انڈیکس ٹیمپلیٹ میں یا فوٹر میں بھی ڈال دیں تاکہ بوقت تبصرہ کام آئے. دو تین بلاکس ہیں تو ایک ٹیکسٹ کا ہو اور دوسرا صرف تصاویر کا چونکہ اردو میں تو آتے ہی گنتی کے اشتہار ہیں ایک بلاک میں کچھ آتا ہے اور دوسرے میں گوگل اللہ واسطے مانگنا شروع کردیتا ہے.

  3. مکی says:

    چلیں عمل کرتے ہیں..

  4. مکی بھائی یہ تو ہر صحفہ کے سانچہ پر منحصر ہے کہ ایڈسینس کہاں ڈالا جائے، اصل مقصد یہ ہے کہ اشتہار ایسی جگہ ہوں جہاں آسانی سے نظر آتے ہوں تاکہ ان پر کلک زیادہ ہوں ۔ میرے اس سانچہ میں صرف تجرباتی طور پر ڈالے تھے، اگلا سانچہ اشتہاروں کے حساب بناؤں گا ۔

تبصرہ کیجئے

اس بلاگ پر آپ کے تبصرہ کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے
اگر آپ اپنے تبصرہ کے ساتھ تصویر لگانا چاہتے ہیں، تو یہاں جا کر تصویر لگائیں ۔