ورڈ پریس کا نیا ورژن اب ڈاؤن لوڈ کے لئے دستیاب ہے۔ بدتمیز نے میری توجہ اس طرف دلائی تھی کہ میں ورڈپریس کو تروتازہ کرلوں، نہیں تو میں ابھی تک ورڈپریس ۲۔۱ ہی استعمال کر رہا تھا۔
نئے ورژن میں انٹرفیس بدل دیا گیا ہے، شاید پرانے استعمال کنندگان کو یہ نیا چہرہ فی الحال پسند نہیں آئے لیکن وقت کے ساتھ ساتھ اس کی بھی عادت ہو جائے گی۔میں نے شروع ہی سے سوا Akismet کے کبھی کوئی پلگ اِن استعمال نہیں کیا تھا، مگر اس تھیم کے ساتھ میں آٹھ پلگ اِن کا استعمال کر رہا ہوں۔ ورڈپریس اپگریڈ کے بعد ورڈپریس ای میل پلگ اِن کام نہیں کر رہا۔ جب آپ یہ تحریر اپنے احباب کو ای میل کریں پر کلک کریں تو صحفہ ناموجود والا صحفہ کھُل جاتا ہے ۔
اب ایک شکایت، میں نے چار پانچ روز پہلے اپنا تھیم بدلا تھا۔ چونکہ میں اوبنٹو استعمال کرتا ہوں، اس لئے میرے پاس انٹرنیٹ ایکسپلورر نامی شے بھی نہیں ہے ۔ تھیم بنا کر میں اوبنٹو میں فائرفاکس، اوپرا اور کانکرر میں اُس کا مشاہدہ کرتا ہوں کہ آیا تھیم ویسا ہی ہے جیسا میں چاہتا ہوں یا نہیں۔ کل میں اپنی بہن کے گھر کمپیوٹر ٹھیک کرنے گیا تھا وہاں انٹرنیٹ ایکسپلورر پر اپنا بلاگ کھولا تو دایاں حصہ بالکل نیچے تھا۔ خیر سے اب میں نے دوبارہ انٹرنیٹ ایکسپلورر کے لئے علیحدہ سے سٹائل شیٹ بنا کر اُسے ٹھیک کیا ہے ۔ اگر آپ کو انٹرنیٹ ایکسپلورر استعمال کرتے ہوئے تھیم میں گڑبڑ نظر آتی ہے تو اپنی رائے دیتے گبھرائیں نہیں۔ کیونکہ فیڈ بیک سے کافی مسائل حل کئے جا سکتے ہیں۔


یہ تحریر اپنے احباب کو ای میل کریں یہ تحریر اپنے احباب کو ای میل کریں

2.5 ورڈپریس پر 3 تبصرے ہوئے ہیں

اس بلاگ پر تمام تبصروں کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے ۔تبصرہ کرنے کے لئے نیچے دیے گئے خانہ پر اپنا تبصرہ لکھ کر ارسال کریں۔ رومن اردو یا انگریزی میں کئے گئے تبصروں کے شائع کرنے کی کوئی ضمانت نہیں دی جاتی۔

  1. بدتمیز

    اب ایک شکایت، میں نے چار پانچ روز پہلے
    ××××××××××××××××××××××××××××××××××××××
    اب ایک شکایت، میں نے کتنے دنوں پہلے یاہو پر میسیج بھیجا تھا کہ انٹرنیٹ ایکسپلورر پر ھشر نکلا ہوا ہے۔ آپ میسیج کا جواب نہیں دیتے لیکن اب تو لگتا ہے پڑھتے بھی نہیں :P

  2. محمد شاکر عزیز

    ورڈپریس 2.5 میں ایڈمن انٹرفیس کو تبدیل کیا گیا ہے. میں اس کا ترجمہ جلد ہی مکمل کرکے جاری کرنے کی کوشش کرتا ہوں اپنا بلاگ پھر تب ہی اپگریڈ کروں گا. اس کے اشاعتی امیدوار پر دائیں سے بائیں کی اچھی سپورٹ نظر نہیں آئی مجھے.

  3. جہانزیب

    واقعی میں نے ایسا کوئی پیغام نہیں پڑھا، تم براہ راست ہی بتا دیتے جب آئے تھے تو .
    شاکر مجھے تو دائیں سے بائیں کرتے وقت کسی دقت کا سامنا نہیں ہوا .

Trackbacks/Pingbacks