میرے بلاگ پر آنے والوں نے محسوس کیا ہوگا کہ پچھلے ہفتے سے بلاگ پر گوگل ایڈسینس کے اشتہارات نظر آ رہے ہیں ۔ اشتہارات دکھانے کے لئے میں نے پہلے کافی جتن کئے تھے(1,2,3)، دو نمبریاں بھی لگائی تھیں، مگر اشتہارات تھے کہ آنے کا نام ہی نہیں لیتے تھے ۔ لیکن اب لگتا ہے گوگل نے اردو والوں کی سُننے کا فیصلہ کر لیا ہے اور اشتہارات بغیر کسی اضافی کوشش کے خود ہی نظر آنے لگے ہیں ۔ اب تمام اردو بلاگرز ایڈسینس کا استعمال کر سکتے ہیں ۔
blog2.png
لیکن اب مسلہ اشتہاروں میں اردو خط درست نہ آنے کا آ رہا ہے، یہ تصاویر میرے بلاگ پر اشتہارات کی ہیں، ایک تو خط درست نہیں ہے دوسرا یہ بائیں طرف سے شروع ہو رہے ہیں ۔

جبکہ عربی اور فارسی میں اشتہارات ٹاہوما میں دکھائے جاتے ہیں اور دائیں جانب سے شروع ہوتے ہیں ۔ مثال کے طور پر اردو محفل میں نظر آنے والے اشتہارات عربی سٹائل میں نظر آ رہے ہیں۔ ذیل میں دیکھیں ۔
mehfil.png
میں نے اپنے اکاؤنٹ میں زبان کو انگریزی سے بدل کر عربی کیا ہے لیکن اس سے بھی افاقہ نہیں ہوا۔ اب نبیل ہی اس سلسلے میں کچھ بتائیں کہ محفل میں اشتہارات عربی سٹائل میں کیسے نظر آ رہے ہیں ؟


یہ تحریر اپنے احباب کو ای میل کریں یہ تحریر اپنے احباب کو ای میل کریں

ایڈ سینس پر 5 تبصرے ہوئے ہیں

اس بلاگ پر تمام تبصروں کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے ۔تبصرہ کرنے کے لئے نیچے دیے گئے خانہ پر اپنا تبصرہ لکھ کر ارسال کریں۔ رومن اردو یا انگریزی میں کئے گئے تبصروں کے شائع کرنے کی کوئی ضمانت نہیں دی جاتی۔

  1. عارف انجم

    میں‌ اس پر لکھنے ہی والا تھا۔ واقعی گوگل ایڈ سینس کو رحم آگیا ورنہ پچھلے دنوں تو نان سینس بنا ہوا تھا۔ میں نے اپنا بلاگ بائی لنگول بناتے وقت یہی سوچا تھا کہ گوگل کی شرائط پوری کی جاسکیں لیکن اس کے باوجود اشتہارات نہیں‌ آرہے تھے۔

    ایک تجویز: آپ اپنے تبصرے کے خاکے کے ساتھ کوئیک ٹیگز کی سہولت میہا کر دیں‌ تو بہت آسانی ہوگی۔

  2. محمد شاکر عزیز

    توجہ دلانے کا شکریہ میں پھر سے ان کو اپنے بلاگ میں گھسیڑتا ہوں.

  3. ساجداقبال

    میرے خیال میں رحم گوگل والوں کو نہیں بلکہ ایڈورڈز کے مشتہرین کو آگیا ہے، جو اب اردو الفاظ کو بھی ٹارگٹ کر رہے ہیں. اُمید ہے مستقبل میں اسمیں مزید بہتری آئیگی.

  4. جہانزیب

    عارف میں اپنا پرا تھیم ہی بدلنے والا ہوں، انشااللہ اس میں آسان روابط ہونے گے، پرانی تحریروں کے .
    ساجد ایڈورڈ کو اردو الفاظ میں ٹارگٹ صرف دو ہی سائٹ کر رہی ہیں، جبکہ فارسی اشتہارات اور انگریزی اشتہارات بھی آ رہے ہیں . تو گوگل کی مہربانی تو ہے ہی :P

  5. نبیل

    آج اتفاق سے اس پوسٹ پر میری نظر پڑ گئی۔
    محفل فورم پر ایڈسینس میں نے کوئی سٹائلنگ اپلائی نہیں کی ہے۔ بس ایڈسینس کا کوڈ جنریٹ کرکے شامل کر دیا تھا۔

Trackbacks/Pingbacks