کل میں نے بلاگ پر گوگک ایڈسینس کے ریفرلر ایڈ ڈالے تھے کہ چلو اور کچھ نہیں کم از کم یہ چلنے کی ضمانت تو ہر حال میں ہے، اور ساتھ ہی ایک عدد درخواست کر دی تھی کہ اِن پر کلک کیا جائے، کل اں ایڈ یر پینتیس عدد کلک ہوئے اور نتجہ آمدن صفر رہی آج ابھی تک گیارہ کلک ہو چکے ہیں اور وہی والا نتیجہ ہے

شائد میں نتجہ اخذ کرنے میں جلد بازی کر رہا ہوں، لیکن میرے خیال میں اگر آپ کی سائٹ پر روزانہ کے سینکڑوں لوگ ان ایڈ پر کلک کریں تبھی ان کا فائدہ ہے، ورنہ نہیں۔ البتہ میں ایک ہفتے تک ان ایڈز کو تجرباتی طور پر چلنے دے رہا ہوں، پھر ان کو ختم کر دوں گا


یہ تحریر اپنے احباب کو ای میل کریں یہ تحریر اپنے احباب کو ای میل کریں

نتیجہ پر 6 تبصرے ہوئے ہیں

اس بلاگ پر تمام تبصروں کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے ۔تبصرہ کرنے کے لئے نیچے دیے گئے خانہ پر اپنا تبصرہ لکھ کر ارسال کریں۔ رومن اردو یا انگریزی میں کئے گئے تبصروں کے شائع کرنے کی کوئی ضمانت نہیں دی جاتی۔

  1. نصیرحیدر

    ریفرل ڈالنے کی بات تو ٹھیک ہے لیکن اگر آپ ان پر کک کرنے کی فرمائش کریں‌گے تو بہت جلد آ پ کو اپنے اکاؤنٹ سے ہاتھ دھونے پڑیں گے کیونکہ یہ گوگل کی شرائط کے خلاف ہے .
    باقی کلک سے کیا آمدن ہوتی ہے اس کا انحصار بڑی حد تک اشتہارات کی نوعیت ،آپ کی جیو گرافیکل لو کیشن ،کی ورڈزاور ناظرین پر ہو تا ہے ،چونکہ اردو کو لو گ ٹا رگٹ کر نا پسند نہیں‌کرتے اس لئے بہت کم آمدن متوقع ہوتی ہے .اس کی بھجائے میں نے اپنی انگلش بلاگ سے ایک کلک کے 1.26 ڈالر بھی حاصل کیے .بلاگ میں ایسے مضامین شامل کریں جن کی بنا پر گوگل بزنس ،وائرلس جیسے اشہتارات دکھائے تو پھر دیکھیں 35 کلک کے 50 ڈالر بنتے ہیں‌یا نہیں.

  2. قدیر احمد

    کئی لوگوں کے ساتھ ایسا ہوتا ہے کہ ہزاروں وزٹس ہوتے ہیں ، سینکڑوں کلک ہوتے ہیں ، لیکن آمدن کچھوے کی رفتار سے بھی کم ہوتی ہے . ایسا اشتہارات کی نوعیت پر منحصر ہوتا ہے . بعض اشتہارات آپ کو ایک کلک پر ایک سے ڈیڑھ ڈالر تک دیتے ہیں ، اور بعض دس کلکوں پر دس شلنگ بھی نہیں بناتے .

    نتیجہ صفر تو نہیں ہونا چاہیے ، کچھ نہ کچھ تو بننا ہی چاہیے . یہ تو عجیب بات بتائی آپ نے .

  3. پاکستانی

    Referral Ads پر واقعی کچھ نہیں ملتا میں نے کئی دن اسے چلا کر دیکھا ہے.

  4. نعمان

    ریفرلز میں سے اکثر پر آمدنی اس صورت میں ہوتی ہے جب آپ کا وزیٹر کلک ہی نہ کرے بلکہ ان کے سائٹ پر جاکر کچھ ایکشن بھی کرے جیسے وہاں رجسٹر ہونا یا ان کا کوئی سوفٹویر ڈاؤنلوڈ کرنا یا کچھ خریداری کرنا وغیرہ۔

  5. محمد شاکر عزیز

    مجھے بھی ایسے ہی لگ رہا ہے کہ ریفرل ایڈ کا یہی مقصد ہے.
    کلک کرنے سے عام ایڈز پر ہی ملتے ہیں پیسے.

  6. جہانزیب

    ہاں نعمان ریفرل ایڈز میں سائن اپ کرنا ضروری ہے، جو کہ اکثر لوگ نہیں کرتے، میں خود نہیں کرتا اور کسی نے کیا کرنا ہے .

Trackbacks/Pingbacks