بُش چاچو
دو سال پہلے مجھے فلم “رَش آوور” کا پاکستان میں پنجابی میں ڈب کیا گیا ورژن “بٹ تے بھٹی” دیکھنے کا اتفاق ہوا تھا اور ھنس ھنس کر برا حال تھا۔ پنجابی زبان میں ایک خاصیت یہ بھی ہے کہ بالکل سادی بات کا انداز بدل کر اس طرح بیان کرو کہ بندے کی ہنسی چھوٹ جائے۔ پھر اُس کے بعد یو ٹیوب پر اسی طرح کے چند انتہائی بےہودہ ڈب کئے گئے ٹکڑے دیکھنے کو مِلے۔ لیکن آج کل میں یو ٹیوب پر دوبارہ اُسی ٹیم جِس نے بہت سی انگریزی فلموں کو پنجابی میں ڈب کیا ہے کے کلپس پنجابی ٹوٹے کے نام سے دیکھ رہا ہوں، جس میں کرکٹ کی کمنٹری اور بُش کی تقریروں پر پنجابی ڈبنگ کی گئی ہے۔ نمونے کے تین کلپس آپ ذیل میں دیکھ سکتے ہیں ۔
بُش چاچو دی جمع تفریق۔
بُش چاچو دی نظم
پنجابی دیوداس
پنجابی کرکٹ کمنٹری۔ ورلڈ کپ کون جیتے گا


جہانزیب یہ وہی ویڈیوز ہیں جو آگ ٹی وی پر غالبآ پیش کی جاتی ہیں.
بیہودہ؟؟؟
اتنے مزے کے تھے یہ … 90 کی دہائی میں این ٹی ایم پہ ایک پروگرام آتا تھا “حشر نشر” یہ اسی کی ٹیم لگتی ہے.
میں نے پہلے دیکھے ہوئے ہیں لیکن بار بار دیکھنے اور سننے کا برا مزہ آتا ہے
میں نے بھی کچھ عرصہ پہلے یہ ویڈیوز ملاحظہ کی تھیں… یہ بش چاچو والی ویڈیوز تو بہت ہی دلچسپ ڈب کی گئی ہیں…
سلام
ہاہا پہلی کتنے مزے کی ہے۔
ہاں اسما، یو ٹیوب پر انتہائی واہیات قسم کے ڈب کئے گئے کلپس ہی موجود ہیں، جن میں گالی گلوچ کا استعمال ہے.
مجھے اون لا ئن انڑنیٹ جاب چاہے.
بہت حوب