msn پر اپنے دوستوں کو نئی پوسٹ سے مطلع کريں

Tuesday,20 September 2005
از :  
زمرات : کمپیوٹر

Msn Spaces پر جب بھی کوئی نئی پوسٹ کی جائے تو ہمارے ميسنجر ميں موجود لوگوں کو خودکار طريقہ سے اس سے آگاہی ہو جاتی ہے ۔ ليکں ہم Msn Spaces کا استعمال کرتے ہوئے اپنے بلاگر کی نئی پوسٹ کو بھی اپنے مسينجر پر دکھا سکتے ہيں اور اس طرح زيادہ لوگوں کو اپنے بلاگر پر گھير کے لا سکتے ہيں ۔ اس کے لئے ہميں اپنے spaces اور بلاگر کی settings ميں کچھ تبديلياں کرنا ہوں گی۔ جو درج ذيل ہيں۔
  • اپنے Msn spacesميں داخل ہوں اگر آپ نے اکاؤنٹ پہلے سے نہيں بنايا ہوا تو اب بنا ليں۔ بالکل مفت ہے کونسا کوئی پيسے لگ رہے ہيں۔ وہاں آپ کو دائيں جانب settings لکھا نظر آئے گا۔ اگر پہلی بار ميں نظر نہيں آئے تو غور سے ديکھيے لکھا ہوا ہو گا مجھے بھی عينک لگا کر نظر آيا تھا۔ جی تو جناب اب نظر آ گيا؟ اچھا اب وہاں کلک کريں اور اب آپ کو E-mail Publishing کا بٹن نظر آئے گا وہاں جائيں اور turn on e-mail publishing پر نشان لگا ديں۔ دوسرے حصے ميں اپنا وہ ای ميل لکھيں جو آپ نے اپنے بلاگر کے کھاتے ميں ديا ہوا ہے۔ اوہ کيا ياد نہيں کوئی بات نہيں جناب آپ بلاگر کے کھاتے ميں داخل ہوں اور وہاں دائيں جانب سے اپنی پروفائل کو ديکھيں وہاں آپ کو نظر آ جائے گا۔ اب تيسرا حصہ آتا ہے word verification کا يہاں اپنی مرضی کا لفظ لکھيں۔ اب چوتھے حصے کی جانب آتے ہيں وہاں Publish entries immediately پر نشان لگائيں۔ ليجيے جناب پانچويں حصہ ميں آپکو ايک ای ميل بتايا جائے گا اسکو ذہن نشين کر ليں يا لکھ ليں مگر کسی کو بتائے گا نہيں کيونکہ جس کو وہ ای ميل پتا ہو گا وہ آپکے spaces پر کچھ بھی لکھ سکتا ہے۔ چلو جی spaces پر ہمارا کام ختم شُد۔
  • اب اپنے بلاگر کے کھاتے کو کھوليں اور اپنے بلاگ کے مرکبات (settings) پر جائيں وہاں آپ E-mail پر تشريف لے جايے اب آپ کو BlogSend Address لکھا نظر آئے گا تو جناب وہاں جو e-mail آپ کو Spaces کے پانچويں درجے ميں ديا گيا تھا جس کے بارے ميں ميں نے ابھی اوپر کہا تھا ياد رکھنا ہے مگر کسی کو بتانا نہيں اور آپ خود ہی بھول گئے واہ جناب ۔ وہ email يہاں لکھ ديں اور اپنے بلاگر ميں اسے محفوظ کر کے بلاگ کو ازسرِنو ترتيب (Republish) کر ديں۔۔ بس جناب اب آپ جو پوسٹ بھی لکھيں گے آپکے Msn ميں موجود لوگوں کو اسکا پتا چل جائے گا۔

ہدايات۔ اپنے ايم ايس اين سپيسِز کی settings ميں ان کو public پر کر ديں اور تبصرہ جات اور trackbacks کو معطل(turn Off) کر ديں تا کہ وہاں جو بھی آپکے ايم ايس اين سے تشريف لائے تو سيدھا آپکے بلاگر کے کھاتے پر آ جائے۔

ايک اور بات جس کے بارے ميں ميں غير يقينی صورتحال کا شکار ہوں کہ آيا ايم ايس اين سپيسِز 25MB سے کم والے صارف کو بلاگ کی سہولت ديتا ہے يا نہيں۔ اگر نہيں تو تبصرہ ميں بتا ديجيے گا کہ ميں بتا سکوں آپ 25MB جگہ کيسے حاصل کر سکتے ہيں۔ شکريہ کی کوئی ضرورت نہيں ايسا چلتا رہتا ہے۔

والسلام

تبصرہ جات

“msn پر اپنے دوستوں کو نئی پوسٹ سے مطلع کريں” پر 4 تبصرے کئے گئے ہیں
  1. SHAPER says:

    dude! ur new blog look is really kool and the pic on the top … is nice

  2. Abdul Qadir says:

    Jahanzaib! Why don’t you write for Urdu TechNews? And can I publish your article there with thanks? And your new template is better, just put some hr in your sidebar

  3. bdtmz says:

    salam
    yes any one havin either 2mb, 25mb, 250mb or none at all but with a .net passport can creat an account over spaces.
    i m really surprised to kno why did u mention 25mb? u cudnt get 250mb? or what ?
    take care

  4. جہانزيب says:

    شيپر بلاگ کا نيا سانچہ پسند کرنے کا شکريہ اور اصل ميں يہ تصوير ديکھ کر ہی مجھے نيا سانچہ بنانے کی سوجھی تھی۔
    قدير ميں نے تمہارے بلاگ پر تبصرہ کيا ہے۔ اور hr اس لئے نہيں رکھا کہ ميرا بھائی پہلے بھی کہتا تھا يہ کيا لائينں لائينيں ہيں۔ تو ميں نے کہا چلو بغير لائينوں کے ذرا ہو جائے۔ ويسے تو بغير hr کے بھی سب صيح نظر آ رہا ہے نا؟
    بدتميز ٢٥ ميگابائٹ اس لئے کہا تھا کہ ميرے خيال ميں اپنی سپيسز بنانے کے لئے ميرے خيال ميں کم از کم معيار تھا۔آپکو شائد پتا ہو جب سپيسز کا آغاز ہوا تھا تو مجھے امريکہ ميں رہنے والے کو صارف کے ميسنجر ہی ميں آپشن آ گيا تھا جبکہ پاکستان ميں رہنے والے صارف کے پاس آپشن نہيں تھی۔ اس لئے سوچ رہا تھا کہ شائد ٢٥ ميگا بائٹ سے کم والے صارفين کو يہ سہولت نا دی جا رہی ہو۔

تبصرہ کیجئے

اس بلاگ پر آپ کے تبصرہ کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے
اگر آپ اپنے تبصرہ کے ساتھ تصویر لگانا چاہتے ہیں، تو یہاں جا کر تصویر لگائیں ۔