آسٹریلیا میں ایک شخص آئن اشر اپنی شادی کی ناکامی سے اتنا دلبرادشتہ ہوا کہ اپنی پوری زندگی کی جمع پونجی کو ای بے پر برائے فروخت لگا دیا ۔ برائے فروخت اشیاء میں اُس کا گھر، گاڑی، نوکری حتیٰ کہ اُس کے دوستوں کا تعارف بھی شامل بھی ہے ۔ اشر کے مطابق بولی دینے والوں کو تین لاکھ نوے ہزار ڈالر سے اوپر تک کی بولی دینی ہو گی ۔ مکمل پاگل نہیں ہوا ابھی ۔
بقول اشر ”
اس کی زندگی سے جڑی ہر چیز سے اس کی پرانی یادیں وابستہ ہیں، اب وقت آ گیا ہے کہ ماضی کو بھول کر مستقبل کی طرف دیکھا جائے”
اپنی ویب سائٹ پر اشر کا مستقبل کے بارے میں کہنا یہ کہ
” سب کچھ فروخت ہونے کے بعد اس کا ارادہ یہ ہے کہ اپنا پاسپورٹ اور بٹوا لے کر ہوائی اڈے کا رُخ کرے گا، اور جو بھی دستیاب پرواز ہو گی اُس میں سوار ہو جائے گا، دیکھیں زندگی کہاں لے جاتی ہے”
ایک ہمارے دل جلے ہیں کہ سب کچھ ہی لٹا دیتے ہیں
یہ تحریر اپنے احباب کو ای میل کریں





منگل,18 مارچ 2008
ایسا ہی ایک بندہ آپ کو یہاں ملے گا http://www.winmysoul.com
بدھ,19 مارچ 2008
Allah khair keirn….waise jahanzaib shaadi tou app ki bhi ho chuki hain….kahee yehee story app ki apni tou naheen?:p
بدھ,19 مارچ 2008
شعیب آپ والا بندہ تو زیادہ نمبر لے گیا، کیونکہ وہ تو مرنے تک اپنے آپ کو بیچ رہا ہے .
لالہ . اگر تم نے ویب سائٹ دیکھی ہوتی تو پتہ چلتا اس بندے کی شادی پانچ سال برقرار رہی تھی، اور سال پہلے ختم ہوئی تھی .