یاہو فوٹوز۔ ختم شُد

Thursday,6 September 2007
از :  
زمرات : کمپیوٹر, متفرق

یاہو نے اپنی پرانی فوٹو سروس جو یاہو فوٹوز کے نام سے جانی جاتی ہے کو ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ میرے پاس عموماً کوئی زیادہ تصاویر موجود نہیں ہوتی ہیں، لیکن جو بھی تھیں اُنہیں میں نے یاہو پر محفوظ کیا ہوا تھا۔ اب یاہو فوٹوز کی بجائے یاہو اپنی تمام تر توجہ اپنی دوسری فوٹو شیرنگ سروس فلکر پر مرکوز رکھنا چاہتا ہے، اور اسی لئے جن ارکان کی تصاویر یاہو فوٹوز پر موجود ہیں اُنہیں یہ تصاویر فلکر پر منتقل کرنے کا پیغام بھیجا جا رہا ہے۔ یاہو کی طرف سے ارسال کردہ ای میل کی نقل ذیل میں ہے۔

yahoo photos

لیکن کیا فلکر پر میں اپنی تصاویر پوشیدہ رکھ سکتا ہوں؟ ابھی اس بارے میں مجھے معلوم نہیں ہے، کیونکہ میں اپنی تصاویر پبلک نہیں کرنا چاہتا۔

تبصرہ جات

“یاہو فوٹوز۔ ختم شُد” پر 7 تبصرے کئے گئے ہیں
  1. فلکر میں آپ کی تمام تصاویر “پرائیویٹ” امپورٹ کی جائیں گی حتی کے وہ تصاویر بھی جو یاہوں میں پہلے پبلک ہوا کرتی تھیں.

  2. میں نے بھی فلکر پر امپورٹ کرلی ہیں. اور انھیں خود سے پرائیویٹ کیا ہے.

  3. بدتمیز says:

    سلام
    سرجی تہاڈی پوسٹ وی انٹرنیٹ ایکسپلورر توں غا

  4. بدتمیز says:

    یہ میرے تبصرے کاٹ رہا ہے. انٹرنیٹ ایکسپلورر میں اوپن ہوا نہیں اور فائر فاکس پر نام سے آگے جانے کے لیے ٹیب کام نہیں کرتا.

    سلام
    سر آپ کی پوسٹ بھی انٹرنیٹ ایکسپلورر میں ختم شد ہو چکی ہے. نظر نہیں آتی فائر فاکس میں اوپن کرنا پڑتا ہے.
    آپ نے پکاسا ویب استعمال نہیں کیا؟ گوگل کا ہے. مجھے یاہو یا ایم ایس این سے ہزار درجے بہتر لگا. اس میں تصاویر کو ان کی مکمل ریزولیشن میں اپلوڈ کرنے کی سہولت شامل ہے. صرف لارجیسٹ سائز سیلیکٹ کر لیں.

    یہ اردو پیڈ پرانا ہے نا؟ اگر ہاں تو نیا والا لگا لیں. ہوپ یہ والا تبصرہ نہ کٹ جائے.
    وسلام

  5. پکاسا کے ساتھ ایک عجیب مسئلہ ہے . اگر اپ کی پرائیویٹ تصویر کا مکمل یو آر آیل کسی بھی ایرے غیرے نتھو خیرے کے ہاتھ لگ جائے تو بغیر کسی تعامل کے بے چوں‌ چرا من و عن دکھا دیتا ہے بد بخت..

  6. فلکر اچھا ہے. خاص کر اس کا تصویر دکھانے کا انداز. پکاسا فی الوقت اتنے اچھے فیچرز نہیں دیتا.

تبصرہ کیجئے

اس بلاگ پر آپ کے تبصرہ کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے
اگر آپ اپنے تبصرہ کے ساتھ تصویر لگانا چاہتے ہیں، تو یہاں جا کر تصویر لگائیں ۔