یاہو نے اپنی پرانی فوٹو سروس جو یاہو فوٹوز کے نام سے جانی جاتی ہے کو ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ میرے پاس عموماً کوئی زیادہ تصاویر موجود نہیں ہوتی ہیں، لیکن جو بھی تھیں اُنہیں میں نے یاہو پر محفوظ کیا ہوا تھا۔ اب یاہو فوٹوز کی بجائے یاہو اپنی تمام تر توجہ اپنی دوسری فوٹو شیرنگ سروس فلکر پر مرکوز رکھنا چاہتا ہے، اور اسی لئے جن ارکان کی تصاویر یاہو فوٹوز پر موجود ہیں اُنہیں یہ تصاویر فلکر پر منتقل کرنے کا پیغام بھیجا جا رہا ہے۔ یاہو کی طرف سے ارسال کردہ ای میل کی نقل ذیل میں ہے۔

لیکن کیا فلکر پر میں اپنی تصاویر پوشیدہ رکھ سکتا ہوں؟ ابھی اس بارے میں مجھے معلوم نہیں ہے، کیونکہ میں اپنی تصاویر پبلک نہیں کرنا چاہتا۔
یہ تحریر اپنے احباب کو ای میل کریں





جمعرات,6 ستمبر 2007
فلکر میں آپ کی تمام تصاویر “پرائیویٹ” امپورٹ کی جائیں گی حتی کے وہ تصاویر بھی جو یاہوں میں پہلے پبلک ہوا کرتی تھیں.
جمعرات,6 ستمبر 2007
میں نے بھی فلکر پر امپورٹ کرلی ہیں. اور انھیں خود سے پرائیویٹ کیا ہے.
جمعرات,6 ستمبر 2007
سلام
سرجی تہاڈی پوسٹ وی انٹرنیٹ ایکسپلورر توں غا
جمعرات,6 ستمبر 2007
یہ میرے تبصرے کاٹ رہا ہے. انٹرنیٹ ایکسپلورر میں اوپن ہوا نہیں اور فائر فاکس پر نام سے آگے جانے کے لیے ٹیب کام نہیں کرتا.
سلام
سر آپ کی پوسٹ بھی انٹرنیٹ ایکسپلورر میں ختم شد ہو چکی ہے. نظر نہیں آتی فائر فاکس میں اوپن کرنا پڑتا ہے.
آپ نے پکاسا ویب استعمال نہیں کیا؟ گوگل کا ہے. مجھے یاہو یا ایم ایس این سے ہزار درجے بہتر لگا. اس میں تصاویر کو ان کی مکمل ریزولیشن میں اپلوڈ کرنے کی سہولت شامل ہے. صرف لارجیسٹ سائز سیلیکٹ کر لیں.
یہ اردو پیڈ پرانا ہے نا؟ اگر ہاں تو نیا والا لگا لیں. ہوپ یہ والا تبصرہ نہ کٹ جائے.
وسلام
جمعرات,6 ستمبر 2007
http://picasaweb.google.com
http://picasaweb.google.com/thegame :d
جمعتہ المبارک,7 ستمبر 2007
پکاسا کے ساتھ ایک عجیب مسئلہ ہے . اگر اپ کی پرائیویٹ تصویر کا مکمل یو آر آیل کسی بھی ایرے غیرے نتھو خیرے کے ہاتھ لگ جائے تو بغیر کسی تعامل کے بے چوں چرا من و عن دکھا دیتا ہے بد بخت..
ہفتہ,8 ستمبر 2007
فلکر اچھا ہے. خاص کر اس کا تصویر دکھانے کا انداز. پکاسا فی الوقت اتنے اچھے فیچرز نہیں دیتا.