آپ نیو یارکر ہیں اگر ۔ ۔ ۔ ۔

Tuesday,10 April 2007
از :  
زمرات : نیو یارک, متفرق

 

  1. جب آپ City کہیں اور توقع رکھیں کہ سب کو پتہ ہے آپ Manhattan کی بات کر رہے ہیں ۔
  2. آپ کبھی مجسمہ آزادی یا ایمپائر سٹیٹ بلڈنگ پر نہیں گئے ہوں ۔
  3. جب آپ لگاتار اِس بات پر بحث کر سکتے ہیں کہ جمعہ والے دِن کولمبس سکوائر سے بیٹری جانے کا کونسا راستہ بہتر ہے، لیکن نقشے پر وِسکانسن ریاست کو ہی نہ ڈھونڈ سکیں ۔
  4. جب لوگوں کو اُن کی مادری زبان میں گالیاں دے کرآپ سمجھیں کہ آپ مختلف زبانیں جانتے ہیں ۔
  5. کِسی کو Big Apple کہتے سُن کر آپ کا دِل کرے کہ اُس کا خون کر دیں ۔
  6. آپ اپنی گاڑی کا سب سے زیادہ حصہ جو استعمال کرتے ہیں، اُسے ہارن کہتے ہوں ۔
  7. ۸ x۱۰ فٹ کے گھاس والے ٹکڑے کو آپ گھر کا لان سمجھتے ہوں ۔
  8. آپ ویسٹ چیسٹر (westchester) کو بالائی نیویارک(upstate) سمجھتے ہوں ۔
  9. جب آپ سنٹرل پارک کو قدرتی نظارہ سمجھتے ہوں ۔
  10. جب آپ ایک کمرے کا ماہانہ $1200 دے رہے ہوں اور سمجھیں کہ بہت بڑی ڈیل مِلی ہے ۔
  11. جب آپ کی کار کی پارکنگ کا ماہانہ خرچ باقی امریکہ میں رہنے والوں کے گھروں کے کرایہ سے زیادہ ہو ۔
  12. آب نے رات کو آسمان پر درجن بھر سے زائد ستارے نہ دیکھے ہوں ۔
  13. جب آپ اُس وقت رات کا کھانا کھائیں جب سارا امریکہ سو رہا ہوتا ہے ۔
  14. زندگی میں کبھی خاموشی کا مشاہدہ نہیں کیا ہو، اور اگر اگر کسی خاموش جگہ چلے جائیں تو پریشان ہو جاتے ہوں ۔
  15. اکیلے پَن کا سوچ کر آپ کو پسینے آنے لگیں ۔
  16. آپ صبح ورزش کے لئے ٹیکسی لے کر اپنے ہیلتھ کلب جاتے ہوں ۔
  17. آپ کے لئے ذاتی حدود کا معیار یہ ہو کہ کوئی آپ کے پاوں پر نہیں کھڑا ہے ۔
  18. جب پچاس ڈالر کی گروسری ایک تھیلے میں پُوری آ جاتی ہو ۔
  19. آپ کو سائرن کی آواز آتی ہی نہ ہو ۔
  20. جِس بلڈنگ میں آپ رہتے ہیں وہاں بسنے والے کسی قصبے کے بسنے والوں سے زیادہ ہوں ۔
  21. آپ دِل ہی دِل میں ٹیکسی ڈرائیور کی ڈرائیونگ میں مہارت سے متاثر ہوتے ہوں ۔
  22. آپ کے گھر کے دروازے پر تین عدد تالے ہوں ۔
  23. آپ کی ہر پسندیدہ فِلم میں رابرٹ ڈی نیرو ہو ۔
  24. جب آپ سب وے یا بس میں ہوں تو آپ کو نیویارک ٹائمز کو اِس طرح دُھرا کر کے پڑھنے کا طریقہ آتا ہو کہ وہ کسی اور سے نہ ٹکرائے ۔
  25. جب آپ سڑک پر DO NOT WALK کے نشان کو جلتا بُھجتا دیکھیں، تب آپ سڑک پار کرنا شروع کریں ۔
  26. آپ کی عُمر ۳۵ سال ہو اور آپ کے پاس ڈرائیونگ لائسنس نہ ہو ۔
  27. آپ اجنبی لوگوں کو اپنے ساتھ صرف اِس لئے رکھیں کہ آدھا کرایہ دینا پڑے گا ۔
  28. جب آپ راستوں کے لئے شمالاً جنوباً کی بجائے uptown اور downtown کی اصطلاحات استعمال کریں ۔
  29. جب آپ کو پتہ ہو کہ Bodega کا مطلب کیا ہے ۔
  30. جب لوگ ہاؤسٹن سٹریٹ کو ہیوسٹن سٹریٹ کہیں اور آپ انہیں عجیب نظروں سے دیکھیں ۔
  31. آپ کی گلی کی نکڑ پر کسی فلم کا فلمانا لُطف سے زیادہ آپ کے لئے تکلیف کا باعث ہو ۔
  32. اگر کوئی آپ سے آداب کے ساتھ بات کر ے اور آپ فوراً مشکوک ہو جاتے ہوں ۔
  33. آپ نہ صرف اِن چُٹکلوں سے لطف اندوز ہوں بلکہ دُوسرے نیویارک والوں بھی سُنائیں ۔

یہ میرے دوست نے مجھے ای میل کیا تھا، اور متاثر کن حد تک حقیقتاً نیویارک کی زندگی کے قریب تر ہے، تمام اُردو بلاگروں کو دعوتِ عام ہے کہ اپنے اپنے شہر اور شہریوں کے رویے پر کچھ تحریر کریں ۔

 

تبصرہ جات

“آپ نیو یارکر ہیں اگر ۔ ۔ ۔ ۔” پر ایک تبصرہ ہوا ہے
  1. بدتمیز says:

    Bodega کیا ہوتا ہے؟

تبصرہ کیجئے

اس بلاگ پر آپ کے تبصرہ کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے
اگر آپ اپنے تبصرہ کے ساتھ تصویر لگانا چاہتے ہیں، تو یہاں جا کر تصویر لگائیں ۔