تو ایک دفعہ پھر میں نے اپنا بلاگ نئی جگہ منتقل کر دیا ہے، لیکن اِس دفعہ فرق یہ ہے کہ میں نے کسی مفت ہوسٹ کی بجائے اِسے کسی دوست کی وساطت یا مہربانی سے اپنے سرور پر ہوسٹ کیا ہے اور اب انشااللہ تعالیٰ اب میں بلاگ کو خود ہی ہوسٹ کرواؤں گا، فری ہوسٹنگ اللہ حافظ، حالانکہ یہ ہوسٹنگ بھی مجھے بالکل مفت میں پڑ رہی ہے۔ بلاگ کے سانچے میں ابھی فی الحال کچھ چیزیں دُرست کرنے والی ہیں، جیسے کچھ صحفات پر سانچہ اپنی ساخت کھو دیتا ہے اور تبصرے کرنے کے لئے اردو ویب پیڈ کا استعمال اور ایڈ سینس کو لگانا وغیرہ وغیرہ ۔ اگر کسی کے بلاگ رول میں میرا پُرانا بلاگ شامل ہے تو مہربانی کر کے نئے بلاگ کا پتہ لکھ لیجیے۔ آپ کے تبصروں کا انتظار رہے گا۔ اللہ حافظ ۔
یہ تحریر اپنے احباب کو ای میل کریں





جمعرات,19 اپريل 2007
سلام
بہت بہت مبارک ہو۔ اچھا ہے کہ سنجیدہ اور کام کے بلاگ اپنے ہوسٹ پر شفٹ ہوتے جا رہے ہیں۔ اس سے ان کے مستقبل پر سوالیہ نشان ہٹ جائے گا۔
ویسے یہ کمنٹ کے اوپر گوگل ایڈ سینس میں نے ایک اور بلاگ پر بھی لگا دیکھا تھا۔ کیا آپ یہاں بینر ایڈ نہیں شامل کر سکتے؟ اس سے کلکس مزید بہت ہو جائیں گے۔
وسلام
جمعرات,19 اپريل 2007
السلام علیکم،
سب سے پہلے تو میری جانب سے نئے ہوسٹ پر بلاگ مبارک ہو، اور جن دوست نے بھی یہ جگہ فراہم کی ہے ان کا بھی شکریہ۔
والسلام
جمعرات,19 اپريل 2007
باتمیز، بینر ایڈ لگا تو دوں مگر اُس سے صرف عوامی اشتہارات آئیں گے اور مجھے رتی بھر کا فائدہ نہیں ۔
نبیل : مبارکباد کا شکریہ اور بالکل دوست کا تو بہت بہت شکریہ
جمعرات,19 اپريل 2007
تو پھر کم از کم گوگل پیکس یا فائر فاکس کا ریفرل لگائیں۔ یا پھر گوگل چیک آؤٹ اور گوگل پیک کے ریفرل کا بینر۔ ان کے اندر اکثر اشتہارات آ رہے ہوتے ہیں۔
جمعرات,19 اپريل 2007
بدتمیز نے کہا ہے کہ سنجیدہ اور کام کے بلاگ منتقل ہوتے جارہے ہیں ، وہ دراصل میرے بلاگ کا ذکر کرنا چاہ رہا تھا


اور ہاں ۔ جس دوست نے آپ کو ہوسٹنگ فراہم کی ہے ان کا کہنا ہے کہ بچہ ۔۔۔۔۔۔۔۔
جمعتہ المبارک,20 اپريل 2007
نئے ہوسٹ پر بلاگ بنانے پر میری طرف سے بہت بہت مبارک باد
جمعتہ المبارک,20 اپريل 2007
رانا صاحب، بلاشبہ میں اُنہوں نے آپ کے بلاگ کا ہی ذکر کیا ہو گا، اور اپنے بارے میں میری اپنی کیا رائے ہے یہ آپ میرے ہوم پیج پر دیکھ سکتے ہیں ۔
مُنیر احمد طاہر آپ کا بہت شکریہ میرے بلاگ پر تشریف لانے کا ۔
جمعتہ المبارک,20 اپريل 2007
السلام علیکم!
جہانزیب بھائی، میری طرف سے آپ کو نئے ہوسٹ کی دلی مبارکباد۔ اب زرا مستقل تحریریں لکھا کریں۔ کم از کم دن میں ایک۔
بدتمیز بھائی کی بات بجا ہے۔ واقعی اُردو بلاگرز کی پروفیشنل ہوسٹنگ اپنانے کا سلسلہ حوصلہ افزا ہے۔ اس سے کم از کم یہ بات ضرور واضح ہوتی ہے کہ اُردو بلاگرز، بلاگنگ کے معاملے میں سنجیدہ ہیں۔
شکریہ
جمعتہ المبارک,20 اپريل 2007
رانا صاحب لگائی بجھائی میں بڑے ماہر ہیں۔ رات میرے سے لڑتے رہے ہیں۔ اب یہاں لڑائی ڈال رہے ہیں۔ جو میں اس کو کہتا ہوںیہ آپ کی طرف لے جاتا ہے اور کہتا ہے جو تم نے کہا تھا ان کو لکھ دیا ہے۔ ہور چوپو۔
اور اس کے بلاگ کے بارے میں جو مین نے کہا تھا وہ اس نے بتایا ہی نہیں۔
اعلی حضرت میں نے آپ کو کہا تھا کہ جہانزیب کا بلاگ دیکھ کر آپ کسی ندی نالے میں اشنان کے بہانے ڈوب کر مر جائیں اور تب آپ کیسے تڑپے تھے وہ بھی لکھوں؟
ہفتہ,21 اپريل 2007
ہاہاہا ، میں نے مذاق کیا تھا عرفان رشید ، اور اس کو سنجیدہ لینے کی کوشش بھی مت کرنا . اور ساجد بھائی سچی پوچھیں تو میرا دل کرتا ہے گھنٹے میں ایک تحریر لکھا کروں، مگر وقت اتنا بھی نہیں کہ ہفتہ بھر میں بھی ایک تحریر لکھ سکوں .
ہفتہ,21 اپريل 2007
بدتمیز کا اصل نام عرفان رشید ہے کیا؟؟؟
ہفتہ,21 اپريل 2007
سلام
فیصل: جی نہیں سر اگر میرا نام عرفان رشید ہو تو میں اپنا گلہ خود دبا کر مر جاؤں
اتوار,22 اپريل 2007
فیصل یہ تو میں اُن کی تحریر میں لکھے گئے نام کی وجہ سے کہہ رہا ہوں ۔
عرفان رشید : تم اپنے نام پر اتنا چِڑتے کیوں ہو؟