میرے بلاگ کے اس ٹمپیلیٹ میں آپ کو کیا خامیاں نظر آ رہی ہیں؟ میں چونکہ خود اوبنٹو لینکس استعمال کرتا ہوں اس لئے جب میں نے یہ ٹیمپلیٹ بنایا تو اوبنٹو پردستیاب براؤزرز پر ہی اس کو آزماتا رہا، لیکن اپ لوڈ کرنے بعد انٹرنیٹ ایکسپلورر پر دیکھا تو بظاہر دو خامیاں جو کہ فوراً نظر میں آتی ہیں، ایک بلاگ کے ہیڈر میں اور دوسری سائیڈ بار میں۔ ہیڈر میں جو نیوی گیشنل اِمجز ہیں وہ درست نظر نہیں آتے بلکہ انتہائی بُدے نظر آتے ہیں، دوسرا ہیڈر کا سائز بھی تھوڑا بڑھ جاتا ہے۔ اور چونکہ میں کوئی پروفیشنل نہیں ہوں اور جو تھوڑی بہت سمجھ بوجھ مجھے سی ایس ایس اور ایچ ٹی ایم ایل کی ہے، اُس کی مدد سے اگر میں اِن غلطیوں کو دُور کروں تب فائر فاکس اور اوپرا جو کہ میں استعمال کرتا ہوں اُس میں صحفہ دُرست نظر نہیں آتا ہے۔
اگر بلاگ کو انٹرنیٹ ایکسپلورر پر دیکھیں تو سائیڈبار کا بایاں حصہ جو کہ میں نے انگریزی کے لئے بنایا ہے اور اُس میں آرکائیوز اور دوسرے انگریزی روابط ڈالے ہیں وہ صحفے کے نیچے چلا جاتا ہے، اِس کی وجہ دونوں ذیلی سائیڈبار کا آپسی فاصلہ یا مارجن ہے۔ اس وقت صحفہ کی چوڑائی آٹھ سو پکسلز ہے، اِس کو بڑھا کر اس خرابی کو دُور کیا جا سکتا ہے لیکن میں صحفہ کی چوڑائی بڑھانا نہیں چاہتا، ایسی صورت میں دونوں ذیلی سائیڈ بارز کا درمیانی فاصلہ کم کر کے بھی نتائج حاصل کئے جا سکتے ہیں۔ لیکن اصل مسلہ یہ بھی نہیں ہے اگر میں سائیڈبار میں صرف روابط ڈالوں تب انٹرنیٹ ایکپلورر اور فائرفاکس دونوں میں دُرست نظرآتے ہیں۔ لیکن جب میں لسٹ ڈالوں تو انٹرنیٹ ایکسپلورر میں صحفہ نیچے چلا جاتا ہے حالانکہ لسٹ سٹائل میں مارجن صفر اور پیڈنگ بھی صفر ہے۔
تو ان سب خامیوں کا حل جو میں نے ڈھونڈا ہے وہ یہ ہے کہ اگر آپ انٹرنیٹ ایکسپلورر سے میرا بلاگ دیکھیں تو ایک عدد درخواست نما دھمکی ڈال دی ہے کہ آپ بہتر اور مخفوط براؤزر کا استعمال کریں۔
اس خامیوں کے علاوہ اگر آپ کو کوئی اور خامی نظر آئے تو آپ مجھے وہ بھی بتا سکتے ہیں،اور اگر اوپر بیان کردہ خامیوں کا کوئی حل آپ کے پاس ہے وہ بھی براہ کرم بتا دیجیے۔


یہ تحریر اپنے احباب کو ای میل کریں یہ تحریر اپنے احباب کو ای میل کریں

نیا سانچہ پر 9 تبصرے ہوئے ہیں

اس بلاگ پر تمام تبصروں کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے ۔تبصرہ کرنے کے لئے نیچے دیے گئے خانہ پر اپنا تبصرہ لکھ کر ارسال کریں۔ رومن اردو یا انگریزی میں کئے گئے تبصروں کے شائع کرنے کی کوئی ضمانت نہیں دی جاتی۔

  1. اجمل

    نمعلوم آپ نے بنایا ہی ایسے ہے یا مجھے لگ رہا ہے ۔ حاشیہ مین پوسٹ کے تناسب میں بڑا بڑا نہیں لگ رہا ؟

  2. ساجداقبال

    السلام علیکم!
    جن مسائل کا ذکر آپ نے کیا ہے وہ تمام موجود ہیں. یہ تھیم اگر آپ نے خود بنائی ہے تو اچھی کوشش ہے اور اگر کسی دوسرے کی اردوائی ہے تو بالکل اچھی نہیں. میرا مشورہ ہے کہ آپ یہ تھیم تبدیل کر لیں. پرانی والی زیادہ بہتر تھی. اگر نئی لگانی ہے تو آج ہی میں نے ایک تین کالمی ترجمہ کی ہے. مجھے ای میل کر دیں، کل صبح بھجوا دونگا.

  3. بدتمیز

    سلام
    یہاں چند سکرین شاٹس ہیں ان کو دیکھ لیں۔
    ونڈوز وسٹا پر یہ بالکل درست نظر آتا ہے
    میسینجر اور موبائل فون کو دیکھ لیا کریں :

  4. بدتمیز

    لنک دینا بھول گیا :P

    http://picasaweb.google.com/thegame/Jahanzaib

  5. جہانزیب

    اجمل انکل خاشیہ میں نے خود ہی بڑا رکھا ہے .
    ساجد یہ کیا بات ہوئی کہ خود بنائی تو اچھی اور کسی دوسرے کی بنائی تو بُری؟ ویسے میں بچپن سے ہی اپنے بلاگ کے ٹمپلیٹ خود بناتا ہوں. بچپن سے مطلب جب سے بلاگ شروع کیا ہے. اور آپ یہ بتائیں یہ بُرا کیوں ہے. ویسے مجھے یہ پہلے والے سے اچھا لگتا ہے.
    و علیکم السلام
    کدھر ہیں بھئی سکرین شاٹس؟ اور سوری جب تم نے فون کرا تھا تب تھوڑی مصروفیت تھی.. کیا تھی؟ یہ فون پر بتاوں گا.

  6. قدیر احمد

    ساجد نے بہت اچھی کی ہے
    :P

  7. قدیر احمد

    اس کا آسان حل یہ ہے کہ اپنے صفحہ کو فائر فاکس کے مطابق بنائیے اور انٹرنیٹ ایکسپلورر کے لیے علیٰحدہ سے ایک مزید سٹائل شیٹ بنا دیجیے . اس مقصد کے لیے درج ذیل کوڈ کو ہیڈ ٹیگ میں رکھیے

  8. قدیر احمد

    <!–[if IE]>
    <link href="styleSheetforInternetexplore" rel="stylesheet" />
    <![endif]–>

    مزید معلومات کے لیے دیکھیے
    http://www.quirksmode.org/css/condcom.html
    اور
    http://www.positioniseverything.net/articles/ie7-dehacker.html

  9. قدیر احمد

    اگر ناگوارِ خاطر نہ ہو تو اردو ٹیک فورمز پر رجسٹر ہو جائیے
    http://urdutech.com/forums/index.php

Trackbacks/Pingbacks