- فرانس کو جیتنا چاہیے تھا
- فرانس کو جیتنا چاہیے تھا
- فرانس کو جیتنا چاہیے تھا
اس عالمی کپ کے پہلے مرحلے سے ہی میں اٹلی کے حق میں نہیں تھا، جب امریکہ کے میچ سے پہلے امریکی کھلاڑی کے جانسن کے بیان کو اٹلی میں ایک ایشو بنا لیا گیا تھا اور اسکا نتیجہ اگلے دن کا کھیل تھا جس میں ریڈ کارڈ اور ییلو کارڈ کی بھرمار تھی، خیر پہلے مرحلے کے بعد میری پسندیدہ ٹیم ارجنٹائن تھی، ایک اور وجہ جس کی وجہ سے میں اٹلی کے حق میں نہیں تھا، کہ ارجنٹائن بھی اٹلی کے ہاتھوں ٹورنامنٹ سے باہر ہوا۔
خیر فائنل میں اچھی چیز ، کھیل کے آغاز سے پہلے شاکیرہ کا گانا اور فرانس کی تقریبا تمام کھیل پر گرفت تھی، اٹلی کا گول بھی زبردست تھا، اور سب سے بری بات زین الدین زیدان کا ریڈ کارڈ تھا، زیدان کا اس طرح اپنے کیرئرر سے رخصت نہیں ہونا چاہیے تھا، ایک اچھا کھلاڑی نہایت برے طریقے سے رخصت ہوا ہے، مجھے اس بات کی سمجھ نہیں آئی کہ آخر ایک دم زیدان کے سر میں کیا سمائی کہ سر دے مارا، تھوڑا تحمل کا مظاہرہ کرتا تو شائد کھیل کا نتیجہ فرانس کے حق میں ہوتا،
بہرحال
- فرانس کو جیتنا چاہیے تھا
یہ تحریر اپنے احباب کو ای میل کریں






اتوار,9 جولائي 2006
I think he was abused badly by that italian player (perhaps some racial abuse).
اتوار,9 جولائي 2006
yeah same here i wanted french to win but alas.
no doubt italian got what they planned for and he helped them
پير,10 جولائي 2006
lolz ghana ka buhat yaad hai……mujhay b buhat dukh hova…..lekin maza buhat aya…match ka…:D
lalah
پير,10 جولائي 2006
ہاں واقعی پتا نہیں زیدان صاحب کو ہوا کیا تھا ۔۔۔ خیر میں تو جو جیتا اس کے ساتھ تھی ۔۔۔
well, such players get bad tempered very easily on ground … i don’t know why …k khuch der aur sabr kar leta!!
Asma
منگل,11 جولائي 2006
آج کے اخبارات نے لکھا ہے کہ مضروب کھلاڑی نے زیدان کو گالی دی تھی۔ لیکن مخالف ٹیم تو اس طرح کے حربے استعمال کرتی ہی ہے زیدان کو اشتعال سے گریز کرنا چاہیے تھا لیکن خیر ! اب کیا ہو سکتا ہے ایک بڑے کھلاڑی کی اس طرح رخصتی سے دکھ ہوا۔
ایک گزارش اپنے بلاگ پر موجود میرے بلاگ کے لنک کو ایڈیٹ کر لیجیے۔ نیا ایڈریس کچھ اس طرح ہے:-
http://baazgasht.blogspot.com