اوبنٹو مُسلم ایڈیشن

پير,30 اپريل 2007

جب میں کمپیوٹر پر بیٹھا ہوتا ہوں تو مجھے دُنیا جہاں کی فِکر نہیں ہوتی ہے، وقت گزرنے کا پتہ ہی نہیں چلتا۔ ایسے میں چونکہ یہاں اذان کی آواز سنائی نہیں دیتی ہے نماز کا وقت نکل جاتا ہے اور بعد میں ہر روز میں اپنے آپ کو کوسنے دیتا ہوں۔ جب میرے پاس [...]


مکمل تحریر پڑھیں

فیض احمد فیض

اتوار,29 اپريل 2007

فیض احمد فیض کی ایک نظم کو ، اوبنٹو پر فجر نوری نستعلیق خط استعمال کرتے ہوئے لکھا ہے، پاک نستعلیق بے شک اچھا فانٹ ہوگا مگر فی الحال لِنکس پر فجر نستعلیق ہی بہتر خطِ اردو ہے۔


مکمل تحریر پڑھیں

سِکھ اور پاکستان ۔

جمعرات,26 اپريل 2007

پاکستان میں اور خصوصاً پنجاب میں لوگوں کے خیالات سِکھوں کے بارے میں عجیب سے ہیں، وہ اُنہیں اِنسان کی بجائے کوئی مزاحیہ شے تصور کرتے ہیں ۔ یہ شائد ایسے لطائف کا اثر ہے جِن میں سکھوں کا ذکر ایک بے وقوفانہ انداز میں کیا گیا ہوتا ہے۔ امریکہ آنے سے پہلے میں بھی [...]


مکمل تحریر پڑھیں

وَرکِنگ وِومن ۔

بدھ,25 اپريل 2007

جب ورکنگ وومن یا کام کرنے والی خواتین کی اصطلاح استعمال کی جاتی ہے، تو اُس سے مراد ہمیشہ ایسی خواتین کو ہی کیوں لیا جاتا ہے جو باہر نکل کر کِسی کے لئے کام کرتی ہیں؟ جو خواتین گھروں میں رہ کر گھر کے کام کاج کرتی ہیں کیا وہ نکمی خواتین ہیں؟ لیکن [...]


مکمل تحریر پڑھیں

نیویارک نیا ٹول ٹیکس

منگل,24 اپريل 2007

نیویارک کے مئیر جناب مائیکل بلومبرگ ایک مشکل وقت پر شہر کے مئیر منتخب ہوئے تھے ، ۹۔۱۱ کے حملوں کے بعد انہوں نے یہ عہدہ سنبھالا تھا اور اب دوسری دفعہ مئیر منتخب ہوئے ہیں ۔ بلومبرگ جب مئیر بنے تو نیویارک کے پاس فنڈز بہت کم تھے اور تعمیراتی کام [...]


مکمل تحریر پڑھیں

بُلھے شاہ ۔

اتوار,22 اپريل 2007

پنجابی زُبان کے بارے میں اکثر لوگوں کی رائے اچھی نہیں، غیر پنجابی تو ایک طرف خود بہت سے پنجابی اِس بات کو دُرست مانتے ہیں ، اور جب اُن سے کوئی اِس بد تمیز زُبان کی تفصیلاً بد تمیزیاں پُوچھنا شروع کر دے تو یہی کہا جاتا ہے، جتنی گالیاں پنجابی میں ہیں اور [...]


مکمل تحریر پڑھیں

پاکستان کا سفر

اتوار,22 اپريل 2007

اُس کا کہنا تھا کہ آپ ۲۰ ڈالر دے دیں آپ کے لئے ۲۰ ڈالر کچھ بھی نہیں ہیں۔ ایک تو پتہ نہیں پاکستان میں رہنے والوں کو کیوں لگتا ہے بیس ڈالر کچھ کیسے نہیں ہیں؟


مکمل تحریر پڑھیں

بلاگ نئی جگہ پر

جمعرات,19 اپريل 2007

تو ایک دفعہ پھر میں نے اپنا بلاگ نئی جگہ منتقل کر دیا ہے، لیکن اِس دفعہ فرق یہ ہے کہ میں نے کسی مفت ہوسٹ کی بجائے اِسے کسی دوست کی وساطت یا مہربانی سے اپنے سرور پر ہوسٹ کیا ہے اور اب انشااللہ تعالیٰ اب میں بلاگ کو خود ہی ہوسٹ کرواؤں گا، [...]


مکمل تحریر پڑھیں

افواہ سازی/ فراڈ

اتوار,15 اپريل 2007

میں افواہوں پر اتنے کان نہیں دھرتا، اس ہفتے پاکستان میں موبائل فون کے حوالے سے جو نوٹنکی بازی ہوئی ہے جو  افواہ سے زیادہ ایک بھونڈا مذاق تھا (اِس بارے میں انشااللہ بعد میں تحریر کروں گا)، لیکن لوگ اِن باتوں کو اتنا سنجیدگی سے لیتے ہیں؟ مجھے ایک اور فراڈ یاد دِلا دیا [...]


مکمل تحریر پڑھیں

سرائے خانہ سے گھر واپسی ۔

جمعتہ المبارک,13 اپريل 2007

آج میرے والدین پاکستان میں تقریباً ساڑھے چھ ماہ کا عرصہ گزار کر واپس آ رہے ہیں۔ اللہ اُنہیں بخیریت پُہنچائے۔ والدین اگر ساتھ نہیں ہوں تب اُن کی کمی محسوس ہوتی ہے، خاص طور پر والدہ کی۔ یہاں جانے سے پہلے ہی میری امی ہمارے لئے پریشان رہنا شروع ہو گئی تھیں۔ عموماً  لوگ [...]


مکمل تحریر پڑھیں