لیڈیز فرسٹ

Tuesday,27 January 2009
از :  
زمرات : سیاست

ہم سواتی طالبانی ٹولہ کو مفت میں غیر مہذب سمجھتے رہے، جو صرف خواتین کی تعلیم پر نالاں تھے ۔ اس ناراضگی کو ہر روز کہیں نہ کہیں خواتین کے سکول اور کالج منہدم کر کے اُن کا اظہار کر رہے تھے ۔ لیکن اکثر خیالات کی طرح یہ خیال بھی درست ثابت نہیں ہوا، سی این این کی اِس خبر کے مطابق آج بروز پیر کے با برکت دن طالبانی ٹولہ نے لڑکوں کے ایک اسکول کو بارود سے منہدم کر دیا ۔

سوات، طالبان نے لڑکوں کا اسکول منہدم کر دیا

سوات، طالبان نے لڑکوں کا اسکول منہدم کر دیا


لڑکیوں کے اسکول تو اصل میں مشہور انگریزی مقولہ “لیڈیز فرسٹ” پر عمل کرتے ہوئے پہلے منہدم کئے گئے تھے، پتہ نہیں اب بھی لوگ طالبان کو غیر مہذب اور تہذیب سے عاری وحشی کہنے پر کیوں تُلے ہیں؟ اس سے ایک اور بات بھی واضح ہوتی ہے کہ طالبانی ٹولہ پر لگا یہ الزام کہ وہ صرف لڑکیوں کی تعلیم کے خلاف ہیں، درست نہیں ۔ بلکہ ماشاللہ وہ تو تعلیم کے ہی خلاف ہیں ۔ اللہ پاک ان مجاہدین کو اور طاقت دے، اور طاغوتی حکومت
جو ہم پر مسلط ہے ، اسے جڑ سے اکھاڑنے میں اِن کی مدد فرمائے۔ آمین ثم آمین ۔ماشاللہ اب تک ایک سو بیاسی اسکول منہدم کئے جا چکے ہیں۔

تبصرہ جات

“لیڈیز فرسٹ” پر 8 تبصرے کئے گئے ہیں
  1. زیک says:

    واقعی یہ تو ہم سے بڑی غلطی ہوئ. طالبان تو گاندھی کے فلسفے پر عمل کرتے ہوئے ماڈرن زمانے کی بے‌ہودگیوں کے خلاف ہیں اور انسان کی تعمیرکردہ عمارات کو منہدم کر کے واپس پرانے دور میں جانا چاہتے ہیں جب اللہ کی زمین کھلی تھی اور اس پر کوئ عمارت نہیں تھی انسان خوش خوش آسمان تلے سوتا تھا.

  2. امریکہ کے نئے صدر نے کہا کہ آپ کے لوگ آپ کو اس سے یاد رکھیں گے کہ آپ نے کیا تعمیر کیا اس سے نہیں کہ آپ نے کیا تباہ کیا. اب کیونکہ امریکہ کے صدر کی بات سے متفق ہونا گویا شیطان سے متفق ہونا ہے چناچہ اس بات کا مکمل انتظام کیا جارہا ہے کہ کئی نسلیں طالبان کو اس بات سے یاد رکھیں کہ انہوں نے کیا کیا تباہ کیا.

  3. Ahsan says:

    Now there must be no doubt that these are some enemy agencies in the face of taliban who doesn’t want uplift in pakistan.

  4. ٹیسٹر says:

    تبصرہ ارسال کر کے دیکھا جا رہا ہے . بقول خاور ان کا تبصرہ نہیں ہو پا رہا .

  5. فیصل says:

    چلو جی خس کم جہاں پاک.

  6. یہ طالبان ملک کو تباہی کی طرف لے جارہے ہیں. اللہ ان کو ہدایت دے.

تبصرہ کیجئے

اس بلاگ پر آپ کے تبصرہ کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے
اگر آپ اپنے تبصرہ کے ساتھ تصویر لگانا چاہتے ہیں، تو یہاں جا کر تصویر لگائیں ۔