ووٹ دیجئے

Sunday,9 December 2007
از :  
زمرات : پاکستان, سیاست

آج لاہور میں اے پی ڈی ایم کے اجلاس میں اس بات کا فیصلہ کیا جائے گا کہ آیا انتخابات میں حصہ لیا جائے کہ نہیں؟ میں نے اپنی ایک تحریر میں لکھا تھا، کہ جمہوری معاشروں میں انسان کو جو سب سے اہم حق دیا گیا ہے، وہ انتخاب کا حق ہے ۔
اگر آپ ووٹ دینے کے اہل ہیں اور آپ کا ووٹ بنا ہوا ہے، تو کوئی وجہ نہیں ہے کہ آپ یہ حق استعمال نہیں کریں، اور اگر آپ مختلف وجوہات کی بناء پر اپنا یہ حق استعمال نہیں کرنا چاہتے تو میرے خیال میں آپ اپنا تنقید کا حق بھی کھو رہے ہیں۔ آپ سسٹم پر تنقید اُسی صورت میں کر سکتے ہیں جب آپ اُس میں بہتری کی کوششوں میں شامل ہیں، اور اگر آپ سسٹم میں بہتری کی کوشش میں شامل نہیں تو ایک بُری حکومت پر تنقید کا بھی آپ کو کوئی حق نہیں ہے ، کیونکہ وہ حکومت آپ ہی کے ووٹ نہ دینے پر بنی ہے، اگر آپ ووٹ دیتے تو شائد ایسی حکومت نہیں بنتی ۔
اس لئے اگر آپ پاکستانی ہیں، پاکستان میں رہتے ہیں اور ووٹ دینے کے اہل ہیں تو باہر نکلیں اور اپنے حق کا استعمال کریں، اگر آپ کی پسندیدہ سیاسی جماعت الیکشن میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ کرتی ہے تو اس بناء پر بھی آپ اپنا حق مت کھوئیں اور کسی ایسے امیدوار کو ووٹ دیں جو آپ کے خیال میں بہتر ہو، اور ایسا تو ہو ہی نہیں سکتا کہ سب ہی بُرے امیدوار الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں۔

تبصرہ جات

“ووٹ دیجئے” پر 7 تبصرے کئے گئے ہیں
  1. اگر میرے حلقے کے سارے امیدوار ایک سے بڑھ کر ایک غنڈے ہوں تو اس صورت میں مجھے کیا کرنا چاہیے؟‌ کم تر برائی کا انتخاب یا پھر اپنے ووٹ کی درست استعمال یعنی نو ووٹ؟‌

  2. پھر +پ کو پہلی فرصت میں الیکشن پر کھڑا ہو جانا چاہیے راشد

  3. نعمان says:

    میں آپ کی رائے سے متفق ہوں میرے خیال میں جو جماعتیں بھی انتخاب کا بائیکاٹ کرتی ہیں وہ دراصل آمر کے ہاتھ مضبوط کرتی ہیں اور جمہوریت کو کمزور.

  4. بدتمیز says:

    میرے خیال سے ایک ایسی حکومت جو ہینگ اور اقتدار کی رسہ کشی میں‌ مشغول رہے سے بہتر ہے انتخابات کا بائیکاٹ۔ کیونکہ صرف اسی صورت آمر اس قدر کمزور ہو سکتا ہے کہ انٹرنیشنل میڈیا کا سامنا نہ کر سکے۔ تمام جماعتوں کی شمولیت کا مطلب صدر کے دورے جاری و ساری اگر بائیکاٹ ہو تو صدر شرم کے مارے جواب نہ دے سکیں۔
    موجودہ سیٹ اپ میں عدلیہ کی بحالی تک انتخابات بالکل لغو بات ہے کیونکہ دھاندلی کی فریاد آپ کہاں کریں گیں؟

  5. نعمان says:

    کسی آمر کو کبھی شرم آتی تو وہ جمہوریت کی راہ میں آتا ہی کیوں؟

  6. بد تمیز، میرے خیال میں پاکستان میں انتخابات میں حصہ نہ لے کر ہم آمر کو اس قابل ضرور بنا دیں گے کہ وہ ببانگ دہل دُنیا میں اعلان کر سکتا ہے کہ ملک میں جمہوریت ہے . اور رہی بات میڈیا کے سامنے آنے نہ آنے کی، آمر کو میڈیا کے سامنے آنے کے لئے الیکشن کی کیا ضرورت ہے؟

تبصرہ کیجئے

اس بلاگ پر آپ کے تبصرہ کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے
اگر آپ اپنے تبصرہ کے ساتھ تصویر لگانا چاہتے ہیں، تو یہاں جا کر تصویر لگائیں ۔