نيو يارک ميں ٹرانسپورٹ کی ممکنہ ہڑتال

Friday,16 December 2005
از :  
زمرات : نیو یارک, سیاست

نيو يارک ميں ٹرانسپورٹ کا انتظام MTA کے تحت ہے۔ MTA کی انتظاميھ اور ملازمين ميں ملازمين کے ملازمت کے contract پر اتفاق رائے پيدا نا ہونے کے بعد سے ملازمين نے ہڑتال کی دھمکی دی ہوئی ہے جسے آج سے شروع ہونا تھا مگر کچھ وجوہات کی بناء پر اسکو موخر کر کے سوموار کے دن سے مختلف مراحل کے تحت عمل ميں لايا جائے گا، سوموار کی صبح سے نيويارک کی ايک حصے کوئينز ميں ہڑتال کی جائے گی اور اگر شہری انتظاميہ اور MTA نے مطالبات منظور نا کئے تو پورے نيويارک ميں تين دن تک مکمل ہڑتال کی جائے گی۔۔
ہماری رہائش کے دوران يہ دوسری دفعہ ہوا ہے کہ MTA کے ملازمين نے ہڑتال کی دھمکی دی ہے اس سے پہلے ٢٠٠٢ ميں بھی ايسا ہو چکا ہے جس کا نتيجہ شہری انتظاميہ نے اور MTA کی انتظاميہ نے کسی طرح ملازمين کی يونين ميں پھوٹ ڈال کر يونين کے سربراہ کو ہٹا ديا تھا اور کچھ شرائط مان لی تھيں، مگر اس دفعہ دونوں طرف کافی سخت رويے کا اظہار کيا جا رہا ہے، مئير مائک بلومبرگ نے ايسی کسی ہڑتال کو غير قانونی قرار ديا ہے اور ہڑتال کے تين دنوں ميں شہر ميں کوئی گاڑی بھی چار لوگوں کے بغير داخل نہيں ہو سکتی مطلب ميرے جيسا ايک بندہ شہر ميں جا ہی نہيں سکتا يا چار لوگوں کو اکھٹا کرو۔۔ اور اُسکے ساتھ ہی ايسے تمام ملازمين جو ہڑتال ميں حصہ ليں گے کو ملازمت سے نکال دينے کی دھمکی دی گئی ہے جو تمام دنيا ميں انتظاميہ کی پسنديدہ ترين دھمکی ہے۔
ملازمين کے مطالبات ميں ايک نيا ملازمت کا کانٹريکٹ ہے کيونکہ کانٹکريکٹ کے بغير انکی ملازمت کی کوئی ضمانت نہيں ہے، ابھی دو گھنٹے پہلے انتظاميہ نے جزوی طور پر کنٹکريکٹ کی بات کی ہے مگر يونين نے اس کو مسترد کر ديا ہے کيونکہ اس ميں ريٹائرمنٹ کی عمر کو ٦٥ سال رکھا گيا ہے اور پنشن حاصل کرنے کے لئے ٣٠ سال ملازمت کی ميعاد رکھی گئی ہے جبکہ يونين ريٹارمنٹ کی عمر ٥٥ سال اور پنشن کے لئے ميعاد ٢٥ سال کی ملازمت کو بحال رکھنا چاہتی ہے۔
ميں ذاتی طور پر ملازمين کے ساتھ ہوں کيونکہ MTA نے کنٹريکٹ نا ہونے کے باعث بہت سے لوگوں کو نوکری سے نکال ديا تھا، بہت سے سب وے سٹيشن پر کوئی Attendent نہيں ہے اسکی بجائے اب صرف مشينيں ہيں، سب وے پر صفائی کے لئے بھی لوگ پورے نہيں ہيں جس کی وجہ سے بہت سے سٹيشن بھوت بنگلے کا نظارہ پيش کرتے ہيں، ان سب پر يہ کہ MTA کرايے بڑھانے پر غور کر رہی ہے، جب ہم يہاں آئے تھے تو يک طرفہ کرايہ ايک ڈالر پچيس سينٹ تھا جو اب غالبا دو ڈالر ہے جس کو MTA دو ڈالر پچاس سينٹ کرنا چاہتا ہے مگر اپنے ملازمين کو ملازمت کی ضمانت نہيں دينا چاہتا۔۔
ہڑتال کی صورت ميں شہر ميں تمام ملازمت کرنے والوں کی تو چھٹياں ہوں گی ہی جن کو جناب مئير نے مشورہ ديا ہے کہ اپنے دوستوں کے ساتھ کوئی عارضی جگہ لے ليں اور کام پر آئيں اب اگر کسی کو نہيں پتا تو Midtown manhattan ميں اوسطا کرايہ ١٠،٠٠٠ ڈالر سے شروع ہوتا ہے اور کون صرف تين دن کے لئے کسی کو اپارٹمنٹ دے گا رہ گئے ہوٹل تو کيا نيويارک ميں تمام ہوٹل مل کر بھی چار سے پانچ لاکھ لوگوں کے لئے جگہ نکال پائيں گے جبکہ ملازمت کرنے والے اس سے بھی چار پانچ گنا زيادہ ہيں۔۔

تبصرہ جات

“نيو يارک ميں ٹرانسپورٹ کی ممکنہ ہڑتال” پر 2 تبصرے کئے گئے ہیں
  1. saad says:

    thankx brother for figuring out and having a comment on the blog. You are right, when each of us are unique then why not the blogs. Actually the style appealed me and so I have credited him as well. Infact these days much busier, so with some lil changes, I’ve moved with his interface. But will consider the option to have a new outlook.

    Anyway, coming to the new york problem, though can’t compare Newyork wid Islamabad, but still in one sense they are same. Too expensive cities to live.

  2. Jawwad says:

    NY tranist ki strike ho gayi haia aaj i think 🙂

تبصرہ کیجئے

اس بلاگ پر آپ کے تبصرہ کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے
اگر آپ اپنے تبصرہ کے ساتھ تصویر لگانا چاہتے ہیں، تو یہاں جا کر تصویر لگائیں ۔